23 جولائی 2025 - 16:00
اگر صہیونی وجود اپنی غلطی کو دہرائے گا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد

"خاتم الانبیاء(ص)" ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے تصدیق کی کہ اگر صہیونی وجود اپنی غلطی کو دوبارہ دہرائے گا، تو اس ناجائز وجود کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے سپاہ پاسداران ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران،  کہا: "ہمارے ایئر ڈیفنس نظام نے 12 روزہ جنگ میں یکجہتی کے ساتھ اور متحدہ کمانڈ کے تحت بہادری اور مضبوط عزم کے ساتھ میدان میں ڈٹ کر دشمن کے خبیثانہ عزائم کو ناکام بنایا اور اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ سب نے دیکھا کہ جیسے جیسے یہ حملے جاری رہے، مقبوضہ علاقوں، خاص طور پر تل ابیب اور حیفا میں حالات لمحہ بہ لمحہ خراب سے خراب تر ہوتے گئے۔"

"خاتم الانبیاء (ص)" جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے مقامی مہارت اور ماہر افراد قوت پر مبنی ریڈار سسٹمز اور ایئر ڈیفنس ہتھیاروں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا: "مسلح افواج اور ہمارے پاک شہیدوں کا خون صہیونی وجود کا پیچھا کرتا رہے گا۔ ہمارے جوہری سائنسدانوں اور قوت پیدا کرنے والے قائدین کی شہادت سے ہمارا ملک ٹیکنالوجی، فوجی اور سلامتی کے شعبوں میں پیشرفت سے نہیں رکے گا، بلکہ یہ طفل کُش صہیونی وجود کے ظالمانہ عزائم کے خلاف ایک ناقابل تسخیر دیوار بن جائے گا۔"

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے تاکید کی: "اگر صیہونی ادارے نے دوبارہ اپنی غلطی کا اعادہ کیا تو اس غیر قانونی وجود کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔"

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے اس ملاقات میں 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں کے بلند مقام کو خراج تحسین پیش کیا، اور عوام کے اتحاد، یکجہتی اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کو قومی فخر اور عزت کا ذریعہ قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha