30 مارچ 2026 - 04:49
امریکی شکست کی نشانیاں، مغربی میڈیا / ٹرمپ کے خلاف کروڑوں امریکیوں کا احتجاج

ٹرمپ کے حاشیہ بردار اس کو دھوکہ دے رہے ہیں، ٹرمپ کے دعوؤں اور میدانی حقائق کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے / ہیں۔ ایران ٹرمپ کی محدود طاقت کو عیاں کر رہا ہے جو شیخیاں بگھارتا ہے اور لمحاتی فیصلے کرتا ہے / ٹرمپ سے وضاحت طلبی کی مہم۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||

فارن پالیسی:

ٹرمپ کی وضع کردہ سرخ لکیریں بے معنی ہو چکی ہیں۔ ایران ٹرمپ کی محدود طاقت کو عیاں کر رہا ہے جو شیخیاں بگھارتا ہے اور لمحاتی فیصلے کرتا ہے۔

سپیگل - Spiegel:

ایران کے سامنے ٹرمپ کے آپشنز ختم ہوچکے ہیں۔ وہ ایک تیزرفتار اور مضبوط سمجھوتے کے وعدے کے ساتھ میدان میں اترا، لیکن اس وقت خود کو ایسی جنگ میں گھرا ہؤا دیکھتا ہے جس میں نہ وہ فاتح ہو سکتا ہے، نہ ہی اس کے پاس باعزت طریقے سے، نکلنے کا راستہ ہے۔ ایران نے عالمی توانائی کی شریانوں کو نشانہ بنا کر ٹرمپ کو ایسے جال میں پھنسا دیا جس سے راہِ فرار نہیں ہے اور اس تزویراتی خودکشی کے خاتمے کے لئے اس کے پاس کوئی آئیڈیا ہے۔

زیمان یسرائیل: ایران پر حملے کے ایک مہینہ بعدد امریکہ اور اسرائیل کا اعلان کردہ کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہؤا ہے۔

الٹرنیٹ ویب گاہ: ٹرمپ کے حاشیہ بردار اس کو دھوکہ دے رہے ہیں تاکہ وہ تصور کرے کہ کامیاب ہو رہا ہے۔ جنگ کے بارے ميں ٹرمپ کے موقف اور میدانی حقائق کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے اور یہ دراڑ مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ادھر امریکی صحافیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کا نظام بدلنے کے لئے جنگ شروع کی تھی اور اب مغربی ممالک سے مدد مانگ رہا اور آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے بھیک مانگ رہا ہے حالانکہ اگر وہ جنگ شروع نہ کرتا تو آبنائے ہرمز تو پہلے ہی کھلا تھا۔

ٹرمپ کے خلاف کروڑوں امریکیوں کا احتجاج
سینیچر (28 مارچ 2026) کے روز، 50 ریاستوں کے 3200 شہروں میں کروڑوں امریکیوں نے ٹرمپ کی دہشت گرد ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور ایران کے خلاف جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے۔

ٹرمپ سے وضاحت طلبی کی مہم
ڈھائی لاکھ سے زائد امریکیوں نے "ٹرمپ سے دوبارہ وضاحت طلب کرو" کے عنوان سے ایک طومار پر دستخط کرکے اپنے ملک کے پیڈوفائل صدر سے وضاحت کا مطالبہ شروع کیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha