17 مارچ 2026 - 05:27
ایک اور ایندھن پہنچانے والا امریکی طیارہ، نشانہ بنا

ایک اور ایندھن پہنچانے والے امریکی طیارے کے مدد مانگنے کے بعد تل بیب کے بن گوریون ایئرپورٹ میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔ اس طیارے کو عراقی فضا ميں نقصان پہنچا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک اور ایندھن پہنچانے والے امریکی طیارے کے مدد مانگنے کے بعد تل بیب کے بن گوریون ایئرپورٹ میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔ اس طیارے کو عراقی فضا ميں نقصان پہنچا ہے۔

یہ طیارہ بن گوریون ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہؤا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ایران کے خلاف امریکی - صہیونی جارحیت کے تسلسل میں ایک جارحی جنگی طیارے کو فضا میں ایندھن فراہم کررہا تھا کہ اسی اثناء میں ایک ایرانی میزائل کا نشانہ بنا۔ اس طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

صہیونیوں کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والے اس طیارے کو شدید نقصان پہنچا تھا چنانچہ اس کے عملے نے مدد مانگی، جس کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha