17 مارچ 2026 - 02:22
تیل کے امریکی دیوتاؤں کا ٹرمپ سے التماس: جنگ ختم کرو

تیل کمپنیوں کے سربراہان نے آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے تیل کی تجارت میں پڑنے والے خلل کے حوالے سے ٹرمپ کو خبردار کیا اور کہا کہ فی بیرل 150 سے 200 ڈالر، یہ غیر حقیقت پسندانہ اندازہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایکسن موبیل اور ڈارن ووڈز کے مینجنگ ڈائریکٹر، شورن کے مینجنگ ڈائریکٹر مائیک ورتھ اور کانوکو فلپس کے مینجنگ ڈائریکٹر رایان لینس نے ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں کو خبردار کیا۔

تیل کے امریکی دیوتاؤں کا ٹرمپ سے التماس: جنگ ختم کرو

ان کا کہنا ہے آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی میں پڑنے والا خلل نہ صرف باقی رہے گا بلکہ ممکنہ طور پر بدتر بھی ہوگا۔

امریکی تیل کی صنعت کے سربراہان کہتے ہیں کہ اگر اسپیکولیٹرز منڈی میں آئیں اور جذباتی انداز سے تیل خرید کر قیمتوں میں اضافہ کریں۔ ممکن ہے قیمتوں میں ـ موجودہ صورت حال کے مقابلے میں ـ اضافہ ہو سکتا ہے۔

قیمتیں کم کرنے کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے

دوسری طرف سے کمپنیوں کو نہ صرف خام تیل بلکہ ریفائنڈ آئل کی قلت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

ان ڈائریکٹرز کے کہنے کے مطابق، واشنگٹن کی طرف سے اسٹراٹیجک ذخائر کھولنے جیسے اقدامات بحران پر قابو پانے میں مؤثر نہیں ہے؛ اور اس بحران کا کوئی فوری حل موجود نہیں ہے۔

انہوں نے 400 ملین بیرل تیل منڈی میں لانے کے امریکی اقدام کو "بڑے زخم پر چھوٹا سا سٹکنگ پلاستر لگانے" کے مترادف ہے کیونکہ یہ مقدار صرف چار دن تک کے عالمی استعمال کے لئے کافی ہے۔

تیل کے امریکی دیوتاؤں کا ٹرمپ سے التماس: جنگ ختم کرو

ڈائریکٹرز نے خبردار کیا کہ قیمتیں اعلی سطح پر باقی رہنے کی وجہ سے عالمی معیشت پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور ایندھن کی مانگ میں کمی آ سکتی ہے۔

ان میں سے ایک ڈائریکٹر نے تنبیہ کی کہ 120 ڈالر فی بیرل بھی اقتصادی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔

تیل فی بیرل 150 سے 200 ڈالر، غیر حقیقت پسندانہ نہیں ہے

امریکی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز چند ہفتوں تک بند رہے تو برینٹ آئل کی عالمی حقیقت پسندانہ قیمت سنہ 2026 میں 150 سے 200 ڈآلر تک پہنچ سکتی ہے۔ اور اگر یہ قیمت اسی سطح پر باقی رہے اور یہ حالت چند ہفتوں پر برقرار رہے تو عالمی معیشت ممکنہ طور پر شدید کسادبازاری سے دوچار ہوگا کیونکہ توانائی کے اخراجات عالمی سطح پر، جی ڈی پی (GDP) کے ایک خطرناک حصے کو تشکیل دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha