اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کیا ہے کہ اس کے جانباز سپاہیوں نے بدھ کے روز صہیونی فوج کے لاجسٹک آلات اور عسکری اہداف کے خلاف متعدد ڈرون حملے کیے ہیں۔ تنظیم کے مطابق جنوبی لبنان کی سرحدی پٹی کے قریب واقع علاقوں میں کارروائیوں کے دورانصہیونی فوج کے ساز و سامان کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی جانباز سپاہیوں نے جنوب مشرقی یحمر الشقیف کے نواحی علاقے میں صہیونی فوج کے لاجسٹک آلات پر "ابابیل" خودکش ڈرون کے ذریعے حملہ کیا، جس میں ڈرون اپنے ہدف سے براہِ راست ٹکرایا۔
تنظیم نے مزید کیا کہ گزشتہ شب زوطر شرقی کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو بھی ابابیل ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ کے مطابق اسی علاقے میں ایک فوجی گاڑی پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں براہِ راست نشانہ لگنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جانباز سپاہیوں نے شمالی فلسطین کے علاقے برکۃ المرج کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا، جبکہ بعد ازاں زوطر شرقی کے اطراف میں ڈرون حملہ بھی کیا گیا۔ تنظیم کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
حزب اللہ نے کہا کہ یہ کارروائیاں لبنان اور اس کے عوام کے دفاع، جنوبی لبنان کے دیہات پر اسرائیلی حملوں، گھروں کی تباہی اور شہری ہلاکتوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے اور آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
آپ کا تبصرہ