بین الاقوامی بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی ذرائع نے آج بدھ کی صبح، ایران کی طرف سے میزائلوں کی دو لہروں کی آمد کی خبر دی۔
صہیونی ذرائع کے مطابق ایران نے دو بڑے میزائل حملے کرکے مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں اسرائیلی مراکز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
الجزیرہ نے مقبوضہ فلسطین سے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب اور قدس شریف کی فضاؤں پر ریننگ وارہیڈز سے نکلے والے سینکڑوں بمبلیٹس کی حکمرانی ہے۔
صہیونیوں نے کئی جگہ وسیع پیمانے پر آتشزدگی کی خبر دی ہے اور صہیونی ذرائع نے تل ابیب کے ریلوے اسٹیشن میں آگ لگنے کی خبر دی ہے۔
سینسر شپ کی وجہ سے تفصیلی خبریں فی الحال منظر عام پر نہیں آ رہی ہے، گوکہ صہیونی وزیر دفاع کی ہلاکت نیز تقریبا 200 فوجیوں کی ہلاکت یا جراحت کی غیرمصدقہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ اکسٹھویں لہر میں تل ابیب میں 100 فوجی اور سیکورٹی مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ