بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مشہور اسرائیلی تجزیہ کار آلون میزراحی نے نے ایک نیٹ ورک پر کئی مختصر تحریروں کے ضمن میں صہیونی ریاست کی بحرانی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔
آلون میرزاحی نے لکھا:
- ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو بتایا ہے کہ اس کے میزائل شکن میزائلوں کا ذخيرہ تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
- اسرائیلی فوج حزب اللہ کے حملوں کے مقابلے میں بالکل تعطل اور سرگردانی سے دوچار ہے۔
- شمالی [مقبوضہ فلسطینی] محاذ میں پریشان حالی دکھائی دے رہی ہے اور اسرائیلی فوج نہیں جانتیکہ اسے کرنا کیا چاہئے، اور لگتا ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر زمینی کاروائی کی صلاحیت کھو گئی ہے۔
- اس جنگ میں پہلی بار، میں نے ٹی وی اسٹوڈیوز میں دو قسم کی گرم بحثیں دیکھی ہیں اور اسرائیلی قیادت پر عدم اعتماد ان دونوں بحثوں کا مرکزی نقطہ تھا: انہوں نے وعدہ دیا تھا کہ ایران کی حکومت کو بدل دیں گے، لیکن ناکام رہے، اور وعدہ دیا تھا کہ حزب اللہ نیست و نابود ہو چکی ہے اور شمالی فلسطین سے بھاگے ہوئے لوگ واپس آ سکتے ہیں، لیکن یہ بھی کھلا جھوٹ تھا۔
- جنگ کے آغاز سے دو ہفتے گذرے ہیں اور ایران کو شکست دینے کے بجائے، اسرائیلی ریاست میں شکست و ریخت کی پہلی علامتیں آشکار ہوئی ہیں، یہ بالکل وہی نظام الاوقات ہے جس کی میں نے پیش گوئی کی تھی۔
- یہ جنگ اگر ایک مہینہ جاری رہی تو اسرائیلی ریاست زوال اور شکست و ریخت سے دوچار ہو جائے گی۔
- میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ کونسی چیز سبب بنی ہے کہ میں اس احساس تک پہنچ گیا ہے، لیکن مجھ جیسا ایک ہوشیار مقامی شخص کو اسرائیل میں ایک عجیب اور غیر فطری سی صورت حال محسوس ہو رہی ہے۔ کچھ ہے جو درست نہیں ہے۔ ممکن ہے اس کا تعلق نیتن یاہو کی سلامتی سے ہو یا ریاست کی کچھ اسٹراٹیجک صلاحیتوں کی نابودی سے، میں کچھ نہیں جانتا۔
- لیکن ریاست کا لب و لہجہ بہرصورت، بل گیا ہے اور خوف اور درد بہت آشکار ہوچکا ہے۔
- میرا خیال ہے کہ اگر حالات اسی رفتار سے آگے بڑھے تو ایک مہینے میں یا اس سے کچھ زیادہ عرصے میں اسرائیل کا زوال کا زوال شروع ہوگا، ریزہ بہ ریزہ۔
- مغربی ایشیا مزید امریکہ کے زیر تسلط نہیں ہے۔
- امریکہ اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکال رہا ہے۔
- کچھ لوگ ابھی نہیں سمجھ سکے ہیں کہ قصہ کیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ "امریکی تسلط کے تحت مشرق وسطیٰ" کی داستان اختتام پذیر ہو چکی ہے اور ایران نے یہ کام ایک ہفتے میں مکمل کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ