بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || 2016 کے انتخابات میں ہلیری کلنٹن کے انتخابی دفتر کی سربراہ کیرن فینی نے دو دن قبل ایران کے خلاف ٹرمپ کی مسلط کردہ جنگ کے بارے میں اس کے ووٹرز کے موقف کے بارے میں کہا: حقیقت یہ ہے کہ صحت و حفظان صحت نہیں بلکہ ایران کے خلاف جنگ وہ مسئلہ ہے کہ اگلے درمیانی مدت کے انتخابات میں ٹرمپ کی ناکامی کا باعث بنے گا۔
فینی نے کہا: تمام امریکی فکرمند ہیں، وہ جو خود فوج میں ہیں یا وہ جن کے بچے فوج میں ہیں، سب فکرمند ہیں۔ ٹرمپ کی لوگوں سے یہ نہیں کہنا چاہتا کہ یہ ایک حقیقی جنگ ہے لیکن فوجیوں کے والدین سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ ہے اور امریکی فوجیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ