17 مارچ 2026 - 23:22
ٹرمپ بے بسی کی انتہاؤں پر ہر روز کئی بار جھوٹ بولتا ہے، محمد باقر قالیباف

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے کہا: "انہوں نے [بزعم خود] طے کر لیا تھا کہ 72 گھنٹوں میں فتح حاصل کریں گے لیکن آج صوت حال یہ ہے کہ امریکہ کے تمام اڈے ہمارے حملوں کا نشانہ بنے ہیں اور ٹرمپ بے بسی کی انتہاؤں پر کئی بار جھوٹ بولتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا: ہمارے دشمنوں نے [بزعم خود] طے کر لیا تھا کہ 72 گھنٹوں میں فتح حاصل کریں گے لیکن آج صوت حال یہ ہے کہ امریکہ کے تمام اڈے ہمارے حملوں کا نشانہ بنے ہیں اور ٹرمپ بے بسی کی انتہاؤں پر کئی بار جھوٹ بولتا ہے۔

انھوں نے کہا: رہبر شہید کے جانشین ایک 'نوجوان خامنہ ای' ہیں ان ہی اعتقادات کے ساتھ، اور دشمن رہبر انقلاب کی شہادت کے مقصد تک بھی نہیں پہنچ سکے۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا: ہم ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک سے کہا کرتے تھے کہ امریکیوں کی تعیناتی ان کے لئے امن و سلامتی نہیں لاتی اور آج وہ خود اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔

انھوں نے کہا: مشرق وسطیٰ کے چہرے میں بھی اور اس کی ترتیب میں بھی تبدیلی آئے گی لیکن وہ کچھ نہیں ہوگا جو امریکہ چاہتا ہے۔ ہم خطے کے اسلامی ممالک معاشی جہت میں بھی اور سلامتی کے پہلو میں بھی، مقامی نظم و ترتیب قائم کریں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha