اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے مرکزی ہیڈ کواٹر خاتمالانبیاء کے سربراہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے رہائشیوں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
کربل علی عبداللهی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے بیروت اور ضاحیہ کو بمباری کی دھمکی اور وہاں کے شہریوں کے لیے انخلا کے انتباہات خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر اگر یہ دھمکیاں عملی شکل اختیار کرتی ہیں تو مقبوضہ علاقوں کے شمالی حصوں اور فوجی بستیوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ان علاقوں کو چھوڑ دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں اور خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ