13 مارچ 2026 - 22:00
صہیونی ریاست کو 30 سوپر ہیوی میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا، کمانڈر ایرواسپیس فورس

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا: ہم نے صہیونی دشمن کو 30 سوپر ہیوی میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ یہ میزائل ایک اور دو ٹن وزنی وارہیڈز لے کر دشمن کے سر پر برسائے گئے ہیں اور ان کے ایرو اسپیس کے نگرانی کے نظامات کو منہدم کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے کہا: ہم نے صہیونی دشمن کو 30 سوپر ہیوی میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ یہ میزائل ایک اور دو ٹن وزنی وارہیڈز لے کر دشمن کے سر پر برسائے گئے ہیں اور ان کے ایرو اسپیس کے نگرانی کے نظامات کو منہدم کیا گیا۔

انھوں نے X پلیٹ فارم میں اپنے اکاؤنٹ پر لکھا: شب قدر، عوام کی دعاؤں کی برکت سے، ا اور 2 ٹن وزنی وارہیڈز لے جانے والے 30 سوپر ہیوی میزائل مقبوضہ سرزمین میں متعینہ صہیونی مراکز اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لئے داغے گئے۔۔۔ اس کاروائی نے صہیونی ریاست کے ایرواسپیس کے نگران سسٹمز کو نیست و نابود کیا گیا۔ یہ صہیونی دشمن پر اب تک کا سب سے بھاری حملہ تھا۔ اب صہیونی ریاست کی فضاؤں کا بیشتر حصہ ہمارے کنٹرول میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha