10 اکتوبر 2025 - 18:46
حماس نے 'آقاؤں کا عالمی نظام' ہلا کر رکھ دیا / فلسطین یہیں ہے / چوکس رہنا، شاید یہ آخری موقع ہو

ایک سوشل میڈیا صارف 'حسین کازرونی' نے لکھا: طوفان الاقصیٰ محض ایک فوجی کارروائی نہیں تھی، [بلکہ یہ] وہ لمحہ تھا جب قیدی نے داروغَہ کا گریبان پکڑ لیا اور 'آقاؤں کے عالمی نظام' پر لرزہ طاری ہوگیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف 'حسین کازرونی' نے لکھا: طوفان الاقصیٰ محض ایک فوجی کارروائی نہیں تھی، [بلکہ یہ] وہ لمحہ تھا جب قیدی نے داروغَہ  کا گریبان پکڑ لیا اور 'آقاؤں کے عالمی نظام' پر لرزہ طاری ہوگیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فلسطینیوں کے غصے نے آئینہ بن کر سب کو اپنا عکس دیکھنے پر مجبور کر دیا؛ خواہ وہ جو غزہ میں لڑ رہے ہیں یا وہ جو لندن سے پورے عالم اسلام تک میں ہیں، سب کانپ اٹھے کہ کہیں ان کے سپنوں کی دیوار نہ گر جائے۔

برسوں سے ہمیں کہا جا رہا ہے کہ "فلسطین کا ہم سے کیا تعلق؟"، تاکہ ہمارے اور فلسطین کے درمیان فاصلہ پیدا کیا جائے؛ تاکہ ہم یہ سمجھیں کہ ہم جنوبی یا مشرقی ایشیا، شمالی یا مرکزی یورپ، شمالی یا جنوبی افریقہ یا امریکہ میں رہتے ہیں، تو مشرق وسطی کی بیداری کا ہم سے کیا تعلق۔ لیکن طوفان الاقصی نے ثابت کیا کہ یہ جدائی محض ایک وہم ہے۔ غزہ، شام، لبنان اور ایران ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی تقدیر ایک ہی ہے: اگر ایک جلتا ہے تو دوسرا بھی آگ میں گرتا ہے۔

طوفان الاقصیٰ نے ہتھیار نہیں اٹھایا بلکہ ہتھیاروں کی رونمائی کی۔ اس بیداری نے یاد دلایا کہ ہم تماشائی نہیں ہیں، بلکہ واقعات کے مرکز میں کھڑے ہیں۔انسانیت کا دشمن چاہتا ہے کہ ہم سوئے رہیں تاکہ "آقاؤں کا عالمی نظآم" قائم رہے؛ لیکن یہ لہو بیداری کی پکار ہے، انسانیت کی للکار ہے۔

فلسطین دور نہیں ہے۔ فلسطین یہیں ہے۔ چوکس رہنا، شاید پھر بیداری کا موقع ہی نہ ملے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

حماس نے 'آقاؤں کا عالمی نظام' ہلا کر رکھ دیا / فلسطین یہیں ہے / چوکس رہنا، شاید یہ آخری موقع ہو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha