بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسرائیل امریکی حکومت پر بہت زیادہ اثر رکھتا ہے اور ہم نے [اب تک] اس کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ ہم نے مشرق وسطیٰ میں ان کی جنگیں ان کے لئے لڑے ہیں۔ بی بی یعنی نیتن یاہو، 1990 کے عشرے میں ہماری کانگریس میں آیا اور کچھ ممالک کی ایک فہرست پیش کی اور کہا کہ ہمیں ان ممالک حذف کرنا ہے، جن میں سے بعض ـ شام، عراق، ایران، لیبیا وغیرہ تھے۔ ان جنگوں کے لئے ہم ٹریلینز ڈالر ضائع کر چکے ہیں۔ ہم نے امریکی فوجیوں کو کھو دیا ہے۔
گلین بیک (Glenn beck): ہم دوسروں کے لئے لابنگ کرتے ہیں۔
سوال: تو یہ 'پہلے امریکہ' (America first) ہو گیا یا 'پہلے اسرائیل' (Israel first)؟
دوسرے نے سوال دہرایا اور کہا: یہ سادہ سا سوال ہے! چارلی کرک امریکہ کے پہلے حامیوں میں سے تھا؛ دوسرے نے کہا: چارلی اسرائیلی لابی کو سمجھنے لگا تھا!
گلین بیک: کیا میں جواب دے سکتا ہوں؟
ایک نوجوان: آپ اس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو اسکولوں میں نہیں سکھائی جاتی۔ لیکن آپ یوایس ایس لبرٹی جہاز کے بارے میں کچھ نہیں سکھاتے۔ یہ کہ اسرائیل نے ہمارے ایک جہاز کو دھماکے سے اڑایا؛ اس لئے کہ اسرائیلی اس طرح ہمیں مصر کے ساتھ جنگ میں دھکیلنا چاہتے تھے!
یہ چیز اسکولوں میں نہیں سکھائی جاتی، صرف آپ کی اطلاع کے لئے!
گلین: شکریہ، سوال کے لئے۔
ایک نوجوان: میرا ایک سوال ہے اور وہ یہ کہ اسرائیل پر تنقید کے سلسلے میں سماجی ممانعت (Social Taboo) کیوں پائی جاتی ہے؟ مثال کے طور پر AIPAC (نامی یہودی لابی) امریکہ میں خود کو ایک بیرونی لابی کے طور پر رجسٹر کرانے پر مجبور نہیں ہے؛ جبکہ آسٹریلین لابی کو یہی کام کرنے پر مجبور ہے۔
گلین: اس صورت حال کو تبدیل ہونا چاہئے، اس کی اصلاح کرنا چاہئے۔ میں نہیں کہتا کہ اسرائیل کو کوئی خصوصی رعایت ہونی چاہئے۔ کوئی رعایت بھی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلین بیک ((Glenn beck) پیدائش فروری 10، 1964) ایک امریکی قدامت پسند اور ٹرمپ کے ماگا منصبوبے کے حامی سیاسی مبصر، ریڈیو میزبان، کاروباری، اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ