غزہ
-
شہید یحییٰ السنوار کی پہلی برسی؛
طوفان الاقصیٰ کی شمع بجھے گی نہیں، حماس
حماس نے زور دے کر کہا: "طوفان الاقصیٰ" کی لو ہمیشہ روشن رہے گی، یہ حقوق، اصولوں اور قومی یکجہتی پر اصرار کی روح سے، دھڑکتا ہے اور ہمارے عظیم عوام کے دلوں میں اس کا شعلہ کبھی نہیں بجھے گا، چاہے قربانیاں کتنی ہی بھاری کیوں نہ ہوں اور دشمن کی طاقت کتنی ہی بڑھ کر کیوں نہ ہو۔
-
مقاومت موجوب عزت، سازباز باعث ذلت؛
شرم الشیخ اجلاس؛ علاقائی حکمرانوں کی تذلیل / غزہ کی ثابت قدمی باعث عزت + ویڈیو اور تصاویر
شرم الشیخ میں ٹرمپ کی توہین آمیز رویوں سے عیاں ہؤا کہ ان کے سامنے جھکنے اور کرنش بجا لانے کا نتیجہ ذلت اور خفت کے سوا کچھ نہیں ہے اور مزاحمت و مقاومت ہی عزت و سربلندی کا تحفہ لاتی ہے۔
-
مقاومت کی معجزنمائی؛
مقاومت کا معجزہ / حماس کی 10 حیرت انگیز خصوصیات
حقیقت یہ ہے کہ حماس حیرت انگیز اور سبق آموز ہے اور اس طرح کی طاقت دو ستونوں پر قائم ہوتی ہے: عمل اور صبر؛ اقدام اور استقامت۔ جب یہ دونوں اپنے عروج پر ظاہر ہوں، تو اللہ کی مدد و نصرت آنکھوں کے سامنے ظاہر ہوتی ہے؛ اس لمحے مزید "اللہ کا ہاتھ" ہے جو کام کرتا ہے، اس کی زبان ہے جو بیان کرتی ہے، اور اس کی حکمت ہے جو انجام کو رقم کرتی ہے۔۔۔ حماس کا درس ہمارے لئے اور دنیا کے دوسرے مجاہدوں کے لئے یہی ہے: عمل میں ثابت قدمی اور راستے اور مشن میں صبر و استقامت۔
-
پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوادی گئی
راشن بیگزبشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیارکھانااور ڈبہ بند فروٹ شامل ہے: این ڈی ایم اے
-
دشمن کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھنا ناممکن؛
ایران شرم الشیخ اجلاس میں میں شرکت نہیں کرے گا، وزیر خارجہ عراقچی کی وضاحت
وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے شرم الشیخ اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول نہ کرنے پر کہا: ہم ان لوگوں کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملہ کیا ہے اور اب بھی ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور پابندیاں لگا رہے ہیں۔
-
مقاومت ہی آزادی کی ضمانت؛
جنگ بندی کے بعد، مقاومت کی کاروائی؛ غزہ میں اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا
غزہ کی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ سلامتی اداروں نے غزہ شہر کے اندر اسرائیلی ایجنٹوں اور نیم فوجی کارندوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور مجاہدین ان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
-
اسرائیل کے سیاسی ایلیٹ جنگ بندی کو "تزویراتی شکست" کیوں سمجھتے ہیں؟
غزہ میں جنگ بندی، اور جنگ کے خاتمے نے بہت سے صہیونی تجزیہ نگاروں اور ماہرین کو غزہ کی جنگ میں اپنی ریست حکومت کی شکست تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ دو سال کی جنگ کے بعد بھی غزہ میں نہ تو مقاومت تباہ ہوئی نہ مزاحمت ختم ہوئی اور نہ ہی مقاومتی فورسز کو غیر مسلح کیا جا سکا۔
-
اسرائیل کی کہانی امریکی رپورٹر کے زبانی / "تھکے ہوئے اور خوف زدہ اسرائیلی"
مقبوضہ فلسطین کے ایک رہائشی صہیونی نے نیویارک ٹائمز کے رپورٹر سے کہا ہے: "میں ایسے ملک میں نہیں رہنا چاہتا جس کی سرحدیں تسلیم شدہ نہ ہوں۔ میں ایک معمول کے ملک میں رہنا چاہتا ہوں۔"
-
اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کا پہلا عمل مکمل کرلیا
غزہ سے انخلا کا عمل مکمل کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشی اسرائیلی فوجی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
-
فلسطین یہی ہے آپ کے بالکل قریب؛
حماس نے 'آقاؤں کا عالمی نظام' ہلا کر رکھ دیا / فلسطین یہیں ہے / چوکس رہنا، شاید یہ آخری موقع ہو
ایک سوشل میڈیا صارف 'حسین کازرونی' نے لکھا: طوفان الاقصیٰ محض ایک فوجی کارروائی نہیں تھی، [بلکہ یہ] وہ لمحہ تھا جب قیدی نے داروغَہ کا گریبان پکڑ لیا اور 'آقاؤں کے عالمی نظام' پر لرزہ طاری ہوگیا۔
-
غزہ کے لئے ٹرمپ کا مکارانہ منصوبہ؛
'ٹرمپ کا امن منصوبہ!' فلسطین کے مکمل ہتھیار ڈالنے کا اعلان پر مشتمل ہے، اسلامی جہاد تحریک
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہا: "ہمیں عزت اور سربلندی کے ساتھ اس جنگ سے نکلنا چاہئے؛ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے میں اسرائیلی دشمن کے سامنے فلسطینی عوام کا مکمل ہتھیار ڈالنے کا اعلان بھی شامل ہے۔
-
غزہ کے لئے ٹرمپ کا مکارانہ منصوبہ؛
ٹرمپ منصوبے کے جواب میں حماس کے موقف پر حزب اللہ کا بیان
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کے منصوبے پر حماس کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔
-
غزہ میں شہداء کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی
وزارتِ صحتِ فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہداء کی تعداد 67,074 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 169,430 ہو گئی ہے۔
-
پاکستانی نامور شخصیات کی غزہ میں ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت
پاکستان کے نامور سیاسی، مذہبی اور میڈیا شخصیات نے غزہ کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے۔
-
گلوبل صمود فلوٹیلا مصر کے شمال کی جانب رواں دواں، اسرائیلی حملے کا خطرہ
غزہ کے محصور عوام کی امداد کے لیے روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا مصر کے شمال کی جانب رواں دواں ہے جس پر اسرائیلی حملے کا خطرہ موجود ہے۔
-
غزہ میں شہداء کی تعداد 66 ہزار 55 تک پہنچ گئی
صہیونی ریاست کے مسلسل فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید اور 184 زخمی ہوئے۔
-
غزہ میں ۲۵۱ صحافیوں کی شہادت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:حماس
فلسطینی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران ۲۵۱ صحافی شہید کیے گئے ہیں، جو ایک سنگین جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین، معاہدوں اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
-
ہم غزہ میں امن کے لیے فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں:انڈونیشیا
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ سمیت دنیا کے مختلف تنازعہ زدہ علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے امن فوج بھیجنے کو تیار ہے۔
-
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف
اسرائیلی فوج نے سات روز گزرنے کے باوجود اعتراف کیا ہے کہ وہ آپریشن کے باوجود بھی حماس کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے۔
-
غزہ میں صہیونی فوج کا وحشیانہ اقدام، روزانہ 17 بمب سے بھری گاڑیاں تباہ
انسانی حقوق کی تنظیم یورپمدیترانیہ ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل روزانہ اوسطاً 17 بمب سے بھری گاڑیاں غزہ شہر میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ تباہ کرتا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں نسل کشی پرچھلکا درد، کہا دنیا کو اسرائیل سے نہیں ڈرنا چاہیے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے غزہ میں جاری تشویشناک انسانی بحران کو نسل کشی قرار دینے والے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے چند دن بعد کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اس کے قبضے سے ڈرنا نہیں چاہیے
-
امریکی سینیٹر کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ملک تسلیم کرنے کی قرارداد پیش
امریکی سینیٹر جیف مرکلی نے سینیٹ میں ایک تاریخی قرارداد پیش کی ہے جس میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین کو بطور ملک باضابطہ طور پر تسلیم کرے
-
چین کی غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
چین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور فوری طور پر فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
۷۵۰۰ عرب و یہودی کارکنوں کا مطالبہ، فلسطین کو تسلیم کیا جائے
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ۷۵۰۰ سے زائد عرب اور یہودی کارکنوں نے ایک مشترکہ درخواست پر دستخط کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد ریاستِ فلسطین کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے اور غزہ کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ کو روکا جائے۔
-
واشنگٹن میں انسدادِ جرائم آپریشن ناکام رہا:امریکی جج
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں جرائم کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شروع کیے گئے آپریشن پر عدالتوں نے سنگین تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
-
عرب ممالک کی غزہ پر اسرائیلی زمینی حملے کی شدید مذمت
جیسے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر زمینی حملے کا آغاز کیا، عرب ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
-
اایک ہسپانوی تجزیہ کار کی ابنا سے گفتگو:
غزہ کی حمایت کی پاداش پیدرو سانچیز کے خلاف CIA اور موساد کی کارروائی/ اسرائیل کے خلاف یورپی اقدامات ناکافی ناکافی ہیں
ایک ہسپانوی تجزیہ کار نے ابنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یورپی قومیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں؛ جو بھی شخص اسرائیل پر آئے، یہ ریاست اس پر بدعنوانی اور یہود دشمنی کا الزام لگاتی ہے۔
-
کراچی میں بچوں کا عظیم الشان مارچ، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطین کے حق میں بچوں کا بڑا مارچ نکالا گیا، جس میں دسیوں ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کر کے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکا نے فلسطینی پرچم اور کفن اٹھا کر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔
-
امریکہ سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ شروع کر دیا
صہیونی فوج نے امریکہ کی کھلی حمایت کے بعد غزہ شہر پر اپنے زمینی حملے مزید شدت سے شروع کر دیے ہیں۔