19 جنوری 2026 - 16:37
امریکی حملے کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل نے مکمل جنگی تیاریاں کرلیں

اسرائیلی حکام نے ایران پر ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے پیش نظر ملک بھر میں فوجی حالتِ جنگ اور ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے مکمل جنگی تیاریاں کرلی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی کے مطابق،  اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں ایران کے حوالے سے متعدد اعلیٰ سطحی فوجی اور سیکیورٹی اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی افواج اور دفاعی ادارے ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں کرچکے ہیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن ایران کے خلاف فوجی آپشن کو فی الحال زیرغور رکھے ہوئے ہے جبکہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی اور صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا کہا  ہے کہ امریکہ ایک اہم فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے اور آئندہ دنوں میں پیش رفت صورتحال کا رُخ متعین کرسکتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہوائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ جارحانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ نیتن یاہو مسلسل اپنی کابینہ کے وزراء اور فوجی قیادت کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ مناسب وقت اور موقع کا انتظار کررہا ہے تاہم فوجی کارروائی کا آپشن ابھی بھی موجود ہے۔ اسرائیلی فوج تمام امکانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتہائی اعلیٰ سطح کی چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha