بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || حَرَمِ امام حسین (علیہ السلام) کے قالینوں کو تبدیل کیا گیا ہے اور نئے قالین بچھا دیئے گئے ہیں۔ اس عمل کے تحت پہلے کے نیلے رنگ کے قالینوں کو، جو صحنوں اور ہالوں کی زینت تھے، اٹھایا گیا اور ان کی جگہ سبز رنگ کے قالین بچھا دیئے گئے۔
یہ تبدیلی کربلا کے ملکوتی ماحول میں تازگی کا احساس اجاگر ہونے کے ساتھ ساتھ، زائرین کے استقبال کے لئے حرم سید الشہداء (علیہ السلام) کے ماحول میں تجدید کی علامت بھی ہے۔
حَرَمِ حسینی حرم کے ذمہ داران کے مطابق، پچھلے فرش دھلائی اور مرمت کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں میں استعمال کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ