ایران کے خلاف جنگ
-
وینس کی ہرزہ سرائی:جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو جوہری افزودگی کی سطح کم کرنا ہوگی
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے نے بھی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو امریکا کے مطالبات پورے کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سات ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی جوہری افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی۔
-
جنگ نے ایران کو خطے کی سب سے طاقتور ملک بنا دیا
پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایران کو جنگ کے بعد کمزور سمجھ رہے ہیں، وہ اپنی غلط فہمی دور کر لیں؛ جنگ نے ایران کی طاقت اور علاقائی حیثیت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
-
عراق کو ایران کے خلاف ظالمانہ محاصرے میں شریک نہیں ہونے دیں گے، قیس خزعلی
عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس خزعلی نے ایران کے خلاف جاری محاصرے اور اس معاملے پر عراقی مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو مسلمان اقوام کے محاصرے میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔
-
خالی نشستوں کے درمیان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ کے اندر اور باہر احتجاج
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر کے دوران درجنوں سفارتی وفود اجلاس سے باہر نکل گئے، جبکہ نیویارک میں فلسطین کے حامی مظاہرے بھی جاری رہے۔
-
روسی سفارتکار: خلیجی ممالک میں امریکہ اپنے اتحادی کھو رہا ہے
روس کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ خلیج فارس کے خطے میں اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھوتا جا رہا ہے اور واشنگٹن کے لیے ایران کے ساتھ جاری تنازع سے باوقار انداز میں نکلنے کا راستہ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
-
واشنگٹن پوسٹ کا بڑا انکشاف: ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعداد سے زیادہ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے امریکی جنرل ڈین کین کے ایک بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس صورتحال کو کبھی امریکی فوج کے لیے ایک خوفناک خواب سمجھا جاتا تھا، وہ اب حقیقت بن چکی ہے، اس لیے اسے تسلیم کرنا ہوگا۔
-
سینٹکام کمانڈر کا بڑا اعتراف، ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر تیزی سے کم ہوگئے
امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی کی رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے اس خبر کو زیادہ اہمیت نہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائلوں کے اپنے ذخائر کا بڑا حصہ استعمال کر لیا ہے۔
-
امریکا ایران جنگ میں پھنس گیا، ہلیری کلنٹن کا ٹرمپ پر بڑا حملہ
امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر امریکا واقعی ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہے، جبکہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’جھوٹ بولنے کا اولمپک چیمپئن‘‘ قرار دے دیا۔
-
قطر کا بڑا اعتراف: ایران جنگ نے ثابت کردیا،صرف امریکا سےسیکیورٹی اتحاد کافی نہیں
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ نے ثابت کردیا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے صرف امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد پر انحصار نہیں کرسکتے۔
-
بحران خام تیل سے آگے بڑھ گیا، بحری جہازوں اور بجلی گھروں کے لیے ایندھن کی شدید قلت
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات خام تیل کی عالمی منڈی سے کہیں آگے تک پہنچ گئے ہیں، روس اور مشرق وسطیٰ سے برآمدات میں کمی اور اہم ایندھن مراکز میں ذخائر گھٹنے کے باعث عالمی سطح پر فرنس آئل (Fuel Oil) کی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہوگئی ہے۔
-
برنی سینڈرز، ایران جنگ نے امریکی معیشت تباہ کردی
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف جنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ نہ صرف ہزاروں افراد کی ہلاکت کا سبب بنی بلکہ اب امریکی معیشت کو بھی تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
-
جے ڈی وینس کے بیان پر ایران کا سخت رد عمل
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے معاملے میں امریکا کو تاریخ نہیں بھولنی چاہیے، کیونکہ جنگ شروع کرنے والا خود امریکا تھا۔
-
ٹرمپ کے مشیر گھبرا گئے، ایران جنگ مزید بھڑکانے سے روکنے کی دوڑ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ مشیر ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، جبکہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل جنگ کے سیاسی اثرات پر بھی چار باخبر ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ کے مشیر محکمہ جنگ پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ فوجی تنازع کو مزید شدت نہ دی جائے۔
-
ایران کے خلاف جنگ کے لیے امریکی حمایت کم ترین سطح پر
ایک تازہ رائے شماری میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی عوامی حمایت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد جنگ کی حمایت اپنے کم ترین درجے پر پہنچ گئی ہے۔
-
ایران نے دفاعی سے مکمل جارحانہ پالیسی اختیار کرلی ہے:ایرانی عہدیدار
ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ایران نے اپنی پالیسی کو دفاعی انداز سے تبدیل کرکے مکمل طور پر جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
امریکی و اسرائیلی حلقوں کا اعتراف: ایران نے ٹرمپ کو تھکا اور مایوس کر دیا
امریکی اور اسرائیلی ذرائع اور تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید سیاسی دباؤ، تھکن اور مایوسی کا شکار ہیں۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ جنگ اور ایران کے ساتھ مذاکرات ٹرمپ کی توقعات کے مطابق تیزی سے آگے نہیں بڑھ سکے۔
-
ایران کے خلاف جنگ ابتدا ہی سے ناقابلِ فتح تھی، ٹرمپ کے غرور نے تباہی کو جنم دیا
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کو امریکہ کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ ابتدا ہی سے ناقابلِ فتح تھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خود پسندی نے امریکہ کو ایک سنگین بحران سے دوچار کر دیا۔
-
واشنگٹن کا ایران کے خلاف جنگی اہداف سے بتدریج پیچھے ہٹ رہا ہے
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ایک تجزیے کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی اہداف میں نمایاں تبدیلی اور نرمی اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ واشنگٹن اس تنازع میں اپنے ابتدائی مقاصد حاصل کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں رہا۔
-
ایران کے خلاف جنگ میں ہلاکتیں چھپانے کی کوششوں کے خلاف امریکی سینیٹرز کا نیا منصوبہ
امریکی سینیٹ کے 15 ارکان نے ایران کے خلاف جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کے اصل اعداد و شمار اور جنگ کی مدت سے متعلق مبینہ حکومتی پردہ پوشی کے خلاف ایک قانونی منصوبہ پیش کیا ہے۔
-
ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے ذریعے قومی سلامتی پر ریپبلکنز کی برتری ختم کردی
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ایک تجزیے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ سمیت بعض پالیسیوں نے قومی سلامتی اور معیشت جیسے ان شعبوں میں ریپبلکن پارٹی کی روایتی برتری کو نمایاں طور پر کم کردیا ہے، جنہیں عام طور پر اس جماعت کی اہم سیاسی طاقت سمجھا جاتا ہے۔
-
۱۱ امریکی سینیٹرز کا ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ
امریکہ کے 11 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے کانگریس میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے ایران کے خلاف ایسی تمام فوجی کارروائیوں اور کسی بھی مسلح تصادم سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے جس کی کانگریس نے منظوری نہ دی ہو۔
-
رائٹرز سروے: امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ کو خطے میں عدم استحکام کا سبب قرار دیتے ہیں
،رائٹرز اور ایپسوس کے مشترکہ تازہ سروے کے مطابق، امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ مشرقِ وسطیٰ میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گی، جبکہ اس کے اقتصادی اور سیاسی اثرات پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔
-
امریکی عوام کی اکثریت ایران پر حملوں کے خلاف
ایک نئی رائے شماری کے مطابق امریکی عوام کی واضح اکثریت ایران کے خلاف جنگ کی حمایت نہیں کرتی، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کے بارے میں بھی عوامی شکوک میں اضافہ ہوا ہے۔
-
ایران کے خلاف 13 روزہ حملے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایران کے خلاف 13 روز تک جاری رہنے والی فوجی کارروائیوں کی افادیت پر شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں، جبکہ اعلیٰ امریکی فوجی حکام نے ان حملوں کی محدود کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔
-
صہیونی افواج کی نام نہاد پسپائی محض دھوکا اور میڈیا ڈرامہ ہے
لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے رکن پارلیمان علی فیاض نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کی مبینہ پسپائی حقیقت نہیں بلکہ ایک فریب پر مبنی نمائشی اقدام ہے، جبکہ لبنانی حکومت جس راستے پر چل رہی ہے وہ خطرات سے بھرا ہوا ہے۔
-
سابق امریکی سی آئی اے سربراہ: ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ گہرے بحران کا سامنا
امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر اور سابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکہ کو ایک گہرے بحران میں مبتلا کر دیا ہے
-
ایران کے خلاف جنگ کے تسلسل نے یورپ کو گیس کی فراہمی کے بحران سے دوچار کر دیا
ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور حملوں کے باعث عالمی منڈی میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں یورپی ممالک کو موسمِ سرما کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے۔
-
امریکی مرکزی کمان نے ایران میں اہداف پر حملوں کی باضابطہ تصدیق کر دی
امریکی مرکزی کمان نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
-
ایران کے خلاف جنگ غیر ضروری اور قابلِ اجتناب تھی
جرمنی کے صدر Frank-Walter Steinmeier نے ایران کے خلاف امریکی جنگی اقدامات اور کشیدگی میں اضافے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2015 کا جوہری معاہدہ برقرار رہتا تو حالیہ بحران سے بچا جا سکتا تھا۔
-
امریکی رکنِ کانگریس: ایران جنگ سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا
امریکی کانگریس کے رکن سیٹھ مولٹن نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ کے بدلے امریکہ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔