اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں یہ دعویٰ کیا۔
ٹرمپ نے لکھا کہ انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس سے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ امریکہ بھر میں ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں پھیلی بدعنوانی اور بڑے پیمانے پر جرائم پر مرکوز کریں۔ ان کے بقول، مینیسوٹا، کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر کئی ریاستوں میں انتظامیہ کمزور ہے اور بدعنوانی کے سنگین مسائل موجود ہیں۔
امریکہ کی صورتِ حال کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ہر ماہ اربوں ڈالر چوری کیے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول، بڑے پیمانے پر جاری اس مجرمانہ سرگرمی کو روک کر ملک کے بجٹ کو تیزی سے متوازن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بدعنوانی ڈیموکریٹ رہنماؤں کی سرشت میں شامل ہے۔
امریکی صدر نے اپنے پیغام کے آخر میں دعویٰ کیا: ہمیں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔ وہ دن بہت پہلے گزر چکے ہیں۔ ہمارے پاس ان کی رقم، یعنی سیکڑوں ارب ڈالر، اور ان کی آبنائے ہرمز بھی ہے!‘‘
ٹرمپ کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تسنیم کے مطابق، ایرانی فوج کی اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے قابل نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ