اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایران کو جنگ کے بعد کمزور سمجھ رہے ہیں، وہ اپنی غلط فہمی دور کر لیں؛ جنگ نے ایران کی طاقت اور علاقائی حیثیت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مسلمانوں کو دشمن کی اس حکمت عملی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور بیت المقدس تمام مسلمانوں کے مقدس مقامات ہیں، جن کا تحفظ پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی کوششوں سے خبردار کرتے ہوئے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ عوام کو اتحاد، امن اور مثبت راستے کی طرف رہنمائی کریں۔
ایرانی طاقت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنگ نے ایران کو کمزور کرنے کے بجائے خطے میں اس کی حیثیت مزید مضبوط کی ہے اور ایران آج پہلے سے زیادہ نمایاں علاقائی طاقت بن کر سامنے آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ