20 اکتوبر 2026 - 01:24
ہم ہر حال میں ایران کا دفاع کریں گے، میجر جنرل عبداللٰہی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، نے ملک کی اپنے دفاع کے لئے تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم ہر حال میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور کسی جارح کو اپنے ملک پر دست درازی کی اجازت نہیں دیں گے؛ چاہے وہ اس ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنا چاہے یا اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا چاہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیا(ص) ہیڈکوارٹر کے سربراہ، میجر جنرل پاسدار ڈاکٹر علی عبداللٰہی نے ملک کی اپنے دفاع کے لئے تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم ہر حال میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور کسی جارح کو اپنے ملک پر دست درازی کی اجازت نہیں دیں گے؛ چاہے وہ اس ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنا چاہے یا اسلامی جمہوریہ کے نظام کو نقصان پہنچانا چاہے۔

انھوں نے امریکی طاقت کی ناگفتہ بہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: آج کے دور میں امریکہ وہ طاقتور امریکہ نہیں رہا جس کا وہ دعویٰ کرتا تھا۔ ہمیں کہنا چاہئے کہ امریکی طاقت اب بڑھاپے کا شکار ہو چکی ہے۔ بہرحال ہر چیز کی ایک عمر ہوتی ہے اور اب امریکی طاقت کے بڑھاپے کا دور ہے۔

عبداللٰہی نے مزید کہا: ٹرمپ مسلسل دھمکیاں دیتا رہتا ہے کہ میں یہ کام کروں گا؛ لیکن یقیناً اس کو جاننا چاہئے، کہ وہ جو کچھ کر سکتا تھا، کرچکا، لیکن وہ نہ کر سکا جس کا وہ دعویٰ کرتا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ کچھ نہیں کر سکتا اور اس معاملے میں مجھے کوئی شک نہیں ہے۔

مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملک کی اندرونی یکجہتی کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا: یہ یکجہتی اور اتحاد و پیوستگی جو ہمارے ملک میں قائم ہوئی ہے، اللہ کے فضل سے ہے اور یہ بھی ایک الٰہی معجزہ ہے۔ عوام اور خدمت گزار حکومت کی ثابت قدمی نے بھی اس میں کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے آخر میں کہا: میں ایک ایسے شخص کے طور پر جو بہرحال ان تین جنگوں میں موجود رہا، عرض کرتا ہوں کہ حکومت نے مسلح افواج کی مدد کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha