20 اکتوبر 2026 - 23:53
ہم علاقائی ممالک کے ساتھ مشترکہ معاہدوں کے لئے تیار ہیں، ترجمان سپاہ پاسداران

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان نے کہا: "ہم نے ہمیشہ، امامِ شہیدِ امت اور رہبرِ انقلابِ اسلامی امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی ہدایات کے مطابق، ان ممالک کے ساتھ دوستی اور اتحاد قائم رکھنے اور فعال تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس خطے میں، ہمارے درمیان نسل در نسل جاری گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اشتراکات موجود ہیں؛ اور بعض معاملات میں، ہمارے مقدرات بھی مشترک ہیں۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا: "ہم نے ہمیشہ، امامِ شہیدِ امت اور رہبرِ انقلابِ اسلامی امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی ہدایات کے مطابق، ان ممالک کے ساتھ دوستی اور اتحاد قائم رکھنے اور فعال تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس خطے میں، ہمارے درمیان نسل در نسل جاری گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اشتراکات موجود ہیں؛ اور بعض معاملات میں، ہمارے مقدرات بھی مشترک ہیں۔"

انھوں نے اپنے پڑوسیوں کے حوالے سے ایران کے نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا: "ہم نے ہمیشہ، امامِ شہیدِ امت اور رہبرِ انقلابِ اسلامی امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی ہدایات کے مطابق، ان ممالک کے ساتھ دوستی اور اتحاد قائم رکھنے اور فعال تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس خطے میں، ہمارے درمیان نسل در نسل جاری گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اشتراکات موجود ہیں؛ اور بعض معاملات میں، ہمارے مقدرات بھی مشترک ہیں۔"

سپاہ پاسداران (IRGC) کے ترجمان نے زور دے کر کہا: "اگر یہ خطہ ایران کے لئے غیر محفوظ ہو جائے، تو کیا دیگر اقوام کے لئے واقعی حقیقی سلامتی قائم کرنا ممکن ہو سکتی ہے؟ یقیناً نہیں۔ ایران کی سلامتی کے بغیر اس خطے میں کسی بھی قسم کی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، اور جب تک ایران کی اپنی سلامتی یقینی نہ ہو، کوئی بھی سیکیورٹی معاہدہ یہاں استحکام قائم نہیں کر سکتا۔ یہ ایک منطقی اصول ہے، جس کی تصدیق تاریخ اور تجربے سے بھی ہوتی ہے۔"

بریگیڈیئر جنرل محبی نے ایران کے 15 پڑوسی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا: "اس خطے کی اقوام میں ضروری صلاحیت موجود ہے؛ وہ باہمی تعاون کے ذریعے کسی بھی ممکنہ چھوٹے تنازع کو حل کر سکتی ہیں اور اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھال سکتی ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا: "ہم علاقائی اور مقامی سطح پر سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ان میں سے ہر ایک ملک کے ساتھ ـ یہاں تک کہ ان ممالک کے ساتھ بھی جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں ـ مشترکہ معاہدے کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے پاس یقیناً ایسا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha