بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے 'دفاع مقدس گارڈن میوزیم' میں 27 رجب ـ یوم بعثت ـ کی نئی تصانیف کی رونمائی کی تقریب میں اعلان کیا: "آبنائے ہرمز کے پانیوں کے نیچے سے سات بڑی [انٹرنیٹ] کیبلز گذرتے ہیں جن سے انٹرنیٹ اور تجارت کا پورا ڈيٹا گذرتا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ جان لیں۔"
انھوں نے وعدہ کیا کہ "نئے اہداف اور ہتھیاروں کی رونمائی کی جائے گی نئے اہداف کی رونمائی کی جائے گی اور خطے سے امریکی طاقت کی باقیات کو جھاڑا پونچھا جائے گا، اور ان کا صفایا ہوگا۔"
واضح رہے کہ کم از کم سات زیرِ آب کیبلز آبنائے ہرمز کے علاقے سے گذرتے ہیں جو خطے کے ممالک کا عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے رابطہ قائم کرتے ہیں۔ ان کیبلز میں سے دو کیبلز "فالکن" (FALCON) اور "گلف برج انٹرنیشنل" (GBI) ایران کے علاقائی پانیوں سے گذرتے ہیں۔ زیرِ آب کیبلز عالمی رابطے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور دنیا کے انٹرنیٹ ٹریفک اور ڈیٹا کا بڑا حصہ منتقل کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی حکام نے اس سے پہلے بھی آبنائے ہرمز سے گذرنے والے فائبر آپٹک کیبلز پر حکمرانی کے نفاذ اور ان کے تحفظ کے بدلے فیس وصول کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ