13 ستمبر 2026 - 16:36
ایرانی فوج نے حُبُّ الْوَطَنی اور جَواں مَرْدی کی روشن مثالیں رقم کی ہیں، میجر جنرل وحیدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا: قومی اتحاد اور یکجہتی فوجی جنگ اور دشمن کی حالیہ دھمکیوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا: حالیہ دونوں جنگوں میں ہماری فوج کے کمانڈروں اور افسران اور جوانوں کی بہادری اور حُبُّ الْوَطَنی کی روح نے ایران کی تاریخ میں جَواں مَرْدی اور ایثار کے روشن صفحات ثبت کئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، میجر جنرل پاسدار، احمد وحیدی نے فوج کے کمانڈر انچیف، میجر جنرل امیر حاتمی کے ساتھ ایک مشترکہ نشست میں میدان جنگ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، حالیہ مسلط کردہ جنگوں کے نتائج کا حوالہ دیا اور کہا: قومی اتحاد اور یکجہتی دشمن کی مسلط کردہ جنگ اور دشمن کی حالیہ دھمکیوں کا سب سے بڑا نتیجہ ہے۔

ایرانی فوج نے حُبُّ الْوَطَنی اور جَواں مَرْدی کی روشن مثالیں رقم کی ہیں، میجر جنرل وحیدی

انھوں نے کہا: ان دونوں جنگوں میں فوج کے کمانڈروں، افسران اور جوانوں کی بہادری، حب الوطنی کی روح نے ایران کی تاریخ میں جواں مردی اور ایثار کے روشن صفحات رقم کئے۔

ان کا کہنا ہے: ہماری انقلابی فوج نے جنگ میں عملیاتی (آپریشنل) اقدامات انقلابی انداز اپنایا۔

انھوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دو امریکہ مخالف طاقتیں ہیں جنہوں نے دہشتگرد طاقتوں کی ناک خاک میں رگڑ دی ہے۔

میجر جنرل وحیدی نے حالیہ جنگوں کے شہداء ـ بالخصوص مضبوط فوج کے شہداء خصوصاً لیفٹیننٹ جنر شہید سید عبدالرحیم موسوی اور میجر جنرل شہید عزیز نصیر زادہ کی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا: فوجی شعبے میں دیگر شعبوں کی طرح تمام فوجی اور قانون نافذ کرنے والی افواج کے درمیان بے مثال اتحاد اور انٹیلی جنس اور آپریشنل ہم آہنگی قائم و دائم ہے جو ہماری فتح کے اہم عوامل میں شمار ہوتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے حالیہ دو مسلط کردہ جنگوں میں فوج کے عزم و ہمت اور کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان دونوں جنگوں میں فوج کے کمانڈروں اور افسران اور جوانوں کی بہادری اور حب الوطنی کی روح نے ایران کی تاریخ میں جواں مردی اور ایثار کے روشن صفحات ثبت کئے۔ انقلابی فوج نے جنگ میں عملیاتی اقدامات کے ساتھ انقلابی روشوں پر عمل کیا۔

میجر جنرل وحیدی نے جنگ میں فوج کے مجاہدوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا: امریکی ایرانیوں کے ایمان اور غیرت کی مضبوط دیوار سے ٹکرا گئے ہیں اور وائٹ ہاؤس کے رویئے اور فیصلوں میں بے بسی اور درماندگی جھلک رہی ہے۔

انھوں نے کہا: ٹرمپ نے کامیابی کی روایت گھڑنے کے لئے جھوٹ اور فریب کا سہارا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا: امریکی-صہیونی خفیہ ایجنسیوں اور فوجی اداروں نے، ایران کے فوجی چیلنجوں اور ایران کی قوت برداشت کے بارے میں، امریکی سیاسی عہدیداروں کو فریب دیا اور آج حبکہ امریکی سیاسی عہدیدار عظیم ترین شکستوں اور ناکامیوں سے دوچار ہوئے ہیں تو وہ میدانی حقائق چھپانے کے لئے امریکی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور اس کی فوجی طاقت، دشمن کے تصور سے کہیں بڑھ کر ہے۔ دشمنوں نے ان جنگوں میں ہماری فوج کی طاقت کے بارے میں اپنے غلط اندازوں کو آنکھوں سے دیکھا اور ایران کی فوجی حقیقتیں میدان میں سامنے آ رہی ہیں اور آتی رہیں گی۔

میجر جنرل وحیدی نے زور دے کر کہا: صہیونی فوج امریکیوں کی حمایت کے بغیر بہت مختصر وقت میں بکھر جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha