11 اگست 2026 - 12:24
مآخذ: ابنا
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرری

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سیدمجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج کے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سیدمجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج کے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

جاری احکامات کے مطابق میجر جنرل پائلٹ علی عبداللہی کو مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کو جنرل اسٹاف کے سربراہ کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو میجر جنرل کا رینک دے کر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کو سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے نائب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

احکامات کے تحت ریئر ایڈمرل پاسدار علی عظمایی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا حجۃ الاسلام والمسلمین حسین طائب کو بسیج مستضعفین تنظیم کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ان نئی تقرریوں کے ساتھ ایران کی مسلح افواج، سپاہ پاسداران اور بسیج کے اہم عسکری اداروں میں اعلیٰ سطح پر ذمہ داریوں کی نئی تقسیم عمل میں آئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • اختر نقوی PK 13:28 - 2026/08/12
    ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا ہے حقائق پر مشتمل جزاکم اللّہ خیرا