19 اگست 2026 - 21:09
ایرانیوں نے ٹرمپ کو سخت سبق سکھایا، عبرانی نیٹ ورک

عبرانی نیٹ ورک کے ایک تجزیہ کار نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے بعد اب یہ سمجھ لیا ہے کہ جنگ ختم کرنا جنگ شروع کرنے سے کہیں زیادہ مشکل ہے، اور یہ کہ ایرانیوں نے انہیں سخت سبق دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صہیونی-عبرانی چینل i13 کی خارجہ تعلقات کے تجزیہ کار "گل تماری (Gil Tamari)" نے ایک پروگرام میں کہا کہ 60 دن گذر چکے ہیں جب ٹرمپ نے اپنا مشہور قلم اٹھایا اور ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر پورے فخر و اعتزاز کے ساتھ دستخط کئے، جو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائلوں اور علاقے میں ایران کے ہم آہنگ افواج کے حتمی حل کے لئے مذاکرات کے ایک مرحلے کے آغاز کی علامت تھے۔

تماری نے مزید کہا: لیکن عملاً جنگ بندی ختم ہو چکی ہے، اور اس کی جگہ ایک مبہم اور غیرواضح درمیانی (بیچ-بیچ کی) صورت حال باقی ہے۔ جوہری معاملہ، جس کو مذاکرات کا مرکزی محور بننا تھا، بنیادی طور پر اب کوئی موضوع ہی نہیں رہا، اور ایران کے افزودہ یورینیم کو نگرانی کے کسی نظام کے بغیر اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس صہیونی تجزیہ کار نے واضح کیا: بیلسٹک میزائلوں کا معاملہ بھی اسی طرح، امریکیوں اور اسرائیلیوں کے لئے بغیر کسی کامیابی کے رہ گیا ہے، اور ایران اب بھی ان کی لامحدود پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ: لیکن سب سے بڑی ناکامی آبنائے ہرمز ہے، جسے معاہدے پر دستخط ہوتے ہی کھولنا تھا، لیکن اب تک عملاً کھل نہیں پایا ہے۔

تماری نے زور دے کر کہا: 60 دن کے بعد، نہ کوئی معاہدہ ہے اور نہ ہی کوئی فریم ورک، اور اب ٹرمپ ناکام اور شکست خوردہ ہے۔ اس دوران ایران پر پابندیاں محدود مدت کے لئے ہٹا دی گئیں اور اربوں ڈالر ایران کے خزانے میں داخل ہوئے۔

عبرانی نیٹ ورک i13 کے تجزیہ کار نے کہا کہ دنیا اب اس خطرناک کمی کو سمجھ چکی ہے جس کا امریکہ کو گائیڈںس اور حملہ آور میزائلوں کے حوالے سے سامنا ہے، اور آبنائے ہرمز کے الحاق کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو ایرانیوں کی طرف سے تضحیک کا سامنا ہے۔

تماری نے آخر میں کہا: اب زیادہ امکان یہ ہے کہ مبہم جنگ بندی کو ایک اور مرحلے تک بڑھایا جائے گا، اور بلاشبہ ٹرمپ نے اپنی جلد، گوشت اور ہڈیوں کے ساتھ سخت تجربے سے سیکھ لیا ہے کہ جنگ شروع کرنا آسان ہے، لیکن اسے ختم کرنا بہت مشکل ہے۔

ایرانیوں نے ٹرمپ کو سخت سبق سکھایا، عبرانی نیٹ ورک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha