19 اگست 2026 - 14:44
جارح امریکی کے سہولت کاروں کو مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ کا انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملہ‌آور فوج کو کسی بھی قسم کی مدد اور سہولت فراہم کرنا امریکی فوجی دستوں کے جرم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ، فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی، نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا: خلیج فارس کی جنوبی ساحلی ریاستیں جو مختلف بیانات جاری کر کے کہتے ہیں کہ وہ امریکہ کو ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گی، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہماری نظروں سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔

انھوں نے مزید کہا: اتنی بڑی تعداد میں فوجی طیارے، خاص طور پر ایندھن بھرنے والے طیارے، میزبان ریاستوں کی اطلاع کے بغیر علاقائی اڈوں پر موجود ہوں، یہ بعید از قیاس ہے۔

انھوں نے آخر میں واضح کرکے کہا: ہم خبردار کرتے ہیں: جارح امریکی فوج کو کسی بھی قسم کی مدد اور سہولت فراہم کرنا امریکی فوجی دستوں کے جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha