21 جولائی 2026 - 23:13
آبنائے ہرمز کے جنوبی غیرقانونی روٹ سے گذرنے کے لئے کوشاں دو جہاز دھماکے سے پھٹ کر رک گئے

خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر محفوظ اور غیر قانونونی اور غیر محفوظ راستے سے گذرنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن دونوں کو دھماکے کے باعث وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے رکنا پڑا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر محفوظ اور غیر قانونونی اور غیر محفوظ راستے سے گذرنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن دونوں کو دھماکے کے باعث وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے رکنا پڑا۔

بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

ایران اسلامی کے باایمان اور اٹھ کھڑے ہوئے عوام،

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے دستے، خدائے متعال کی مدد سے، آپ بصیر اور استوار عوام سے حوصلہ لیتے ہوئے، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لئے اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے دو تیل بردار جہاز، جو طفل کُش امریکی فوج کے دھوکے میں آ کر آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ، غیر قانونی اور خطرناک جنوبی راستے سے گذرنے کا ارادہ رکھتے تھے، دھماکے کے باعث وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے رک گئے۔ امداد اور بچاؤ کے یونٹس ان کشتیوں کے عملے کو علاقے سے باہر نکال رہے ہیں۔

سپاہ کی بحریہ ایک بار پھر جہاز رانی کمپنیوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اپنے عملے اور کشتیوں کی سلامتی کا خیال رکھیں اور امریکی فوج کی غلط معلومات پر اعتماد نہ کریں اور آلودہ اور خطرناک راستوں سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ جب تک خطے میں امریکہ کی شرانگیزیاں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز بند رہے گا اور اس خطے سے ایک قطرہ تیل اور گیس اور ایک بھی کیمیائی کھاد کا پیکٹ برآمد نہیں ہوگا۔

جارح و دہشت گرد امریکی فوج کے  خلاف، سمندری خلاف ورزیوں کی وجہ سے، تنبیہی آپریشن شروع ہو چکا ہے اور اس کی رپورٹ آپ کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha