اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کردیا جس کے تحت بھارت کے لیے پاکستان نے فضائی حدود کی بندش میں 24 اگست تک توسیع کی ہے۔
نوٹم کے مطابق اس مدت کے دوران بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز، آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں، بشمول فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کردی ہے جو 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ