اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مصنف اور سیاسی کارکن محمد الموشکی نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے ذریعے اسلامی نظام کو گرانے کی کوشش ناکام رہی اور اس واقعے نے ایک نئی انقلابی تحریک کو جنم دیا، جس نے سابقہ انقلاب کو مزید تقویت بخشی۔
الموشکی کے مطابق، ان کی شہادت کے بعد دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے ان کے افکار اور راستے کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ظلم کے خلاف جدوجہد اور حق کی حمایت کی علامت قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ