4 جولائی 2026 - 13:34
رہبر شہید کی تشییع میں کروڑوں عوام کی شرکت، صہیونی ریاست سیخ پا

عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب کے رہبر شہید کی تشییع کی تقریب میں کروڑوں افراد کی شرکت ایرانی طاقت کا ایک مظاہرہ ہے جس کے ذریعے ایران اعلان کرتا ہے کہ اس کا انقلاب لامحدود ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اخبار "یدیعوت آحارونوت" نے لکھا کہ ایران کے رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی کی تشییع کی تقریب میں کروڑوں افراد کی شرکت طاقت کا مظاہرہ اور ریاست ہائے متحدہ کے لیے "آنکھ میں کانٹا" ہے۔ [گویا غاصب اور جعلی انسان دشمن صہیونی دشمن کی آنکھوں میں کانٹا نہیں ہے!]۔

اس اخبار نے مزید کہا کہ ایران ان مراسمات کے ذریعے اعلان کر رہا ہے کہ اس کا انقلاب لامحدود اور لا متناہی ہے۔

دوسری طرف، اس اخبار نے رپورٹ دی کہ صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان خبروں کی تردید کی جو "نیویارک ٹائمز" کے حوالے سے شائع ہوئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوران ایرانی سینئر مذاکرات کاروں کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha