3 جولائی 2026 - 19:11
رہبر شہید کو انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور اعلیٰ حکام کا خراج عقیدت + ویڈیو

اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور اعلیٰ حکام نے مصلیٰ امام خمینی(رح) ـ تہران، میں ـ اشک و آہ کے ساتھ ـ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ امام شہید سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے پیکر مبارک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف  اور عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ غلام حسین محسنی اژہ ای سمیت ملک کے اعلیٰ حکام نے ـ اشک و آہ کے ساتھ ـ مصلیٰ امام خمینی(رح) ـ تہران، میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ امام شہید سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے پیکر مبارک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ تشخیصِ مصلحتِ نظام کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی، رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محسن قمی، رہبر معظم کے فوجی مشیر میجر جنرل محسن رضائی، نائب صدر اول ڈاکٹر محمد رضا عارف اور بعض دوسری شخصیات بھی اس موقع پر حاضر تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

امامِ شہید کی رسم وداع میں کون سے ممالک کے عہدیدار شریک ہوں گے؟

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha