امام شہید خامنہ ای
-
امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ؛
رہبر انقلاب کے خصوصی ایلچی نے عراقی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا
انقلاب اسلامی کے دفتر کے نائب برائے بین الاقوامی امور اور خصوصی ایلچی نے ـ قائدِ شہیدِ امت کی تشییع کے مراسمات میں والہانہ شرکت پر ـ عراق کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
-
بحرین: شہید رہبر کی حمایت میں مظاہرے پر نوجوان کو 3 سال قید
بحرین کی ایک عدالت نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے والے بحرینی نوجوان علی حسین جمیل الجمری کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔
-
تنزانیہ کے ممتاز عالم دین: رہبرِ شہید ایران کی تشییع نے دنیا کو پانچ اہم اسباق دیے
تنزانیہ کی شیعہ برادری کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حمید جلالہ موکیندنگہ نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای کی تشییع صرف ایک جنازہ نہیں بلکہ ایسا تاریخی واقعہ تھا جس نے دنیا کو اتحاد، عدل، وطن دوستی اور باہمی احترام کے عملی اسباق سکھائے۔
-
جامعہ مدرسین قم: رہبرِ انقلاب کے حکمِ قصاص میں مصلحت اندیشی یا محدودیت، قیادت کے فرمان سے انحراف ہے
جامعہ مدرسین حوزۂ علمیہ قم نے رہبرِ انقلاب کے پیغام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ شہید کے قاتلوں سے قصاص اور انتقام کے معاملے میں کسی بھی قسم کی دنیاوی مصلحت اندیشی یا رہبرِ انقلاب کے فرمان کو محدود کرنے کی کوشش، عوامی خواہش کے خلاف اور قیادت کے حکم سے انحراف کے مترادف ہے۔
-
سیکریٹری عالمی انعامِ شعرِ امامِ شہید: رہبرِ شہید شاعری کو قومی سرمایہ قرار دیتے تھے
عالمی انعامِ شعرِ امامِ شہید کے سیکریٹری علیرضا قزوہ نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید شاعری اور ادب کو قومی سرمایہ سمجھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران، پاکستان، افغانستان، عراق، لبنان، یمن، بھارت سمیت متعدد ممالک کے شعراء نے اس عالمی ادبی انعام میں بھرپور شرکت کی ہے۔
-
سپاہ فجر فارس کے نائب کمانڈر: رہبرِ شہید کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت خونخواہی اور ولایت سے وفاداری کا واضح پیغام تھی
ایران کے صوبہ فارس میں سپاہ فجر کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران اور عراق میں رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، ولایت سے وفاداری اور رہبرِ شہید کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کو پوری دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔
-
امام جمعہ نجف: رہبرِ شہید کی تشییع حق کے محاذ کی عالمی فتح اور استکبار کی شکست ثابت ہوئی
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا ہے کہ عراق اور ایران میں رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی تاریخی تشییع صرف ایک تدفین کی تقریب نہیں تھی بلکہ تجدیدِ بیعت، دینی و سیاسی موقف کے اظہار اور عالمی استکبار کے مقابلے میں مستضعف اقوام کے اتحاد کا واضح پیغام تھی۔
-
مصری تجزیہ نگار: لاکھوں افراد کی شرکت سے ہونے والی تشییع، "ہمارے عہد کے حسینؑ" کی عملی تعبیر ثابت ہوئی
مصری مصنف اور تجزیہ نگار ایہاب شوقی نے رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت کو محض ایک الوداعی تقریب نہیں بلکہ مزاحمت سے تجدیدِ عہد، امریکہ اور صہیونی حکومت کی حکمت عملیوں کی ناکامی اور شہید سید حسن نصر اللہ کے بیان "ہمارے عہد کے حسینؑ" کی عملی تفسیر قرار دیا ہے۔
-
ویڈیو || مصلی تھران سے ابنا نیوز کی خصوصی رپورٹ
ابنا نیوز کی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں
-
رہبر شہید سے وداع
ویڈیو | بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کا امام شہید سے وداع
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ امام شہید سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) سے وداع کے مراسمات میں شرکت کی۔
-
رہبر شہید سے وداع
دشمن کو لگے سخت اور غیرمتوقعہ طمانچوں کی کوئی انتہا نہیں ہے، جنرل سید مجید موسوی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا: ملت ایران کا ہر رکن جو دشمن کے ہاتھوں شہید ہوتا ہے، بجائے خود انتقام کی فائل کا نیا موضوع بن جاتا ہے۔
-
رہبر شہید سے وداع
رہبر شہید کو انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور اعلیٰ حکام کا خراج عقیدت + ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور اعلیٰ حکام نے مصلیٰ امام خمینی(رح) ـ تہران، میں ـ اشک و آہ کے ساتھ ـ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ امام شہید سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے پیکر مبارک کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
رہبر شہید سے وداع
'امام شہید' کی تشییع کے مراحل؛ الجزیرہ کا تجزیہ
الجزیرہ نیٹ ورک نے "امام شہید" کی تشییع اور تکریم کی رسومات کے بارے میں ایک تجزیئے میں، اس تقریب کو محض ایک مذہبی رسم سے بالا تر قرار دیا اور اسے اسلامی جمہوریہ کے سیاسی ڈھانچے کے دوام و تسلسل اور حکمرانی کی ہم آہنگی کے مظہر کے طور پر دیکھا ہے۔ اس نیٹ ورک نے زور دیا ہے کہ تشییع جنازہ کی رسومات کے انعقاد کے ہر مرحلے میں نظام اسلامی کے استحکام، مذہبی اداروں کے کردار اور اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی پوزیشن مقام کے بارے میں پیغامات نہاں ہیں۔
-
حدیث ولایت؛
ابراہیمی حج
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے حج بیت اللہ کے سلسلے میں پیغام جاری کرکے فرمایا: اس سال مشرکین سے برائت (بیزاری) کی اہمیت دوہری ہے اور امریکہ اور صہیونی ریاست سے برائت کی گہرائی اور وسعت موسم حج (ایام حج) اور میقات حج کے دوران برائت عن المشرکین کے مراسمات سے بڑھ کر ہے اور ایران اور دنیا کے مختلف علاقوں میں، ان مبارک ایام کے دوران، اور اس کے بعد کے ایام میں "مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل" امت مسلمہ اور دنیا بھر کے مظلومین ـ بالخصوص نوجوانوں ـ کا رائج الوقت نعرہ بن جائے گا۔
-
تقلید مجتہد
امام شہید مقلدین کی ذمہ داری کیا ہے؟
جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ آیت اللہ شیخ عباس کعبنی نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی شہادت کے بعد آپ کے مقلدین کے شرعی فرائض کی تشریح کرتے ہوئے "تقلید پر بقاء" اور نوبالغ افراد کی "ابتدائی تقلید" نیز ولی فقیہ کو شرعی واجبات کی ادائیگی کے احکام کے بارے میں اہم مسائل کا جواب دیا ہے۔