بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مفسر، فلسفی، حکیم اور حوزہ علمیہ قم کے استاد حضرت آیت اللہ العظمیٰ علامہ عبداللہ جوادی آملی نے "دوست کی جدائی میں" کے عنوان سے اپنے خطاب میں رہبرِ شہیدِ انقلاب کو خراج عقیدت کو پیش کرتے ہوئے فرمایا: "تمام شہداء، خاص طور پر عالمِ اسلام کے رہبرِ شہیدِ اور آقائے شہیدان کو ہم خراج تحسین و تعظیم پیش کرتے ہیں۔ یہ ہمارے عزیز دوست تقریباً 70 سال قبل سے، ـ جب سے ہم قم میں داخل ہوئے، ـ ہمارے ہمدم و ہم نشین تھے۔ اگرچہ ہماری عمروں میں کچھ فرق تھا، لیکن ہمارے درمیان گہری دوستی اور رفاقت تھی، اور 70 سالہ دوست کو کھو دینا انتہائی گراں اور جان لیوا ہے۔"
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے تمام شہدائے اسلام کے لئے دعا کرتے ہوئے مزید فرمایا: "ہم اللہ کی ذاتِ اقدسِ سے التجا کرتے ہیں کہ تمام شہداء کو اپنی لامحدود رحمت اور مغفرت کے سائے میں رکھے اور انہیں حضرت سید الشہداء (علیہ السلام) کے ساتھ محشور فرمائے؛ اسلامی ایرانِ کے شہداء، امامِ راحل، آقائے شہید اور ہر سرزمین کے تمام شہداء کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے، تاکہ یہ نظام اپنے حقیقی مالک، حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف) کے سپرد کیا جائے، ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ