صدرمسعود پزشکیان
-
صدر پزشکیان: رہبرِ شہید ہمیشہ ایران اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات پر زور دیتے تھے
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراق میں رہبرِ شہیدِ امتِ اسلامی کی شاندار تشییع کے انعقاد پر عراقی حکومت، عوام، دینی مراجع اور علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ شہید ہمیشہ ایران اور عراق کے درمیان اخوت، ثقافتی اور دینی رشتوں کے فروغ پر زور دیتے تھے۔
-
رہبر شہید سے وداع
رہبر شہید کو انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور اعلیٰ حکام کا خراج عقیدت + ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور اعلیٰ حکام نے مصلیٰ امام خمینی(رح) ـ تہران، میں ـ اشک و آہ کے ساتھ ـ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ امام شہید سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے پیکر مبارک کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
تہران اور نئی دہلی کے تعلقات میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں:ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران اور نئی دہلی کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں،
-
ایرانی قوم کی استقامت نے ملک کو عالمِ اسلام میں عزت بخشی:ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی ثابت قدمی، مسلح افواج کی قربانیوں اور عوام کے بھرپور تعاون نے ایران کو عالمِ اسلام اور دنیا کے آزادی پسندوں کے درمیان عزت و وقار عطا کیا ہے۔
-
ایرانی صدر مسعود پزشکیان: پاکستان کی علاقائی امن کے لیے کوششیں اس کی ثقافت کا حصہ ہیں
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں اس کی گہری اور ثقافتی روایات کی عکاس ہیں۔
-
ایرانی صدر کا الہام علی اف کو تہنیتی پیغام، ایران و آذربائیجان تعلقات کے فروغ پر زور
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آذربائیجان کے صدر الھام علی اف کو یومِ آزادی اور قومی دن کی مناسبت سے تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
-
امریکہ اور اسرائیل نے سفارتی عمل کو چیلنجز سے دوچار کر دیا
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات نے خطے میں سفارتی عمل کو مشکلات اور چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔
-
اردوغان اور پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔
-
مذاکرات ایسے انداز میں جاری ہیں کہ ایرانی قوم کے حقوق مکمل طور پر محفوظ رہیں
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ مذاکراتی حکمتِ عملی اس انداز میں ترتیب دی گئی ہے کہ ایرانی قوم کے حقوق مکمل طور پر حاصل کیے جا سکیں۔
-
ایران امریکہ مذاکرات؛
پاکستانی افواج کے سربراہ کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں / فیلڈمارشل منیر کا ممکنہ دورہ امریکہ
پاکستانی افواج کے کمانڈر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کے سلسلے میں دورہ تہران کے موقع پر صدر ڈاکٹر پزشکیان اور اسپیکر ڈاکٹر قالیباف سے ملاقاتیں کیں۔/ صدر پزشکیان نے امریکیوں کو ناقابل اعتماد قرار دیا / ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ایرانی افواج نے جنگ بندی کے ایام میں اپنی صلاحیتیں بحال کی ہیں اور امریکیوں کی حماقت کی صورت میں انہیں انتہائی تلخ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا / الجزیرہ نیٹ ورک نے دعویٰ کیا کہ اس کے بقول "عاصم منیر تہران میں مذاکرات کی پیشرفت" کے بعد، واشنگٹن جائیں گے۔/ امریکی وزیرخارجہ "روبیو" نے بھی تصدیق کی کہ مذاکرات میں "کچھ پیشرفت" ہوئی ہے۔
-
کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا: ایرانی صدر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ملک کا کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔
-
بحیرۂ خزر میں نئی تجارتی راہداری؛ قازقستان سے ایران کو تیل کی بڑی برآمدات شروع
قزاقستان نے بحیرۂ خزر کے راستے ایران کو خوردنی تیل کی برآمدات کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہوئے علاقائی تجارتی تعاون میں اہم پیش رفت حاصل کر لی ہے۔
-
میدان جنگ کی کامیابیوں کو سفارت کاری کے میدان میں مستحکم کیا جائے: ایرانی صدر
صدرمملکت نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی طرف سے میدان جنگ میں حاصل شدہ فتوحات کو سفارت کاری کے میدان میں بھی مکمل کیا جانا چاہیے۔
-
میدان میں حاصل ہونے والی کامیابی کو سفارتکاری میں مستحکم کرنا ہوگا
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی مفاد کی بنیاد پر عقلمندانہ اور منطقی راستہ یہ ہے کہ مسلح افواج کی میدانِ جنگ میں حاصل کردہ کامیابی کو سفارتی محاذ پر بھی مکمل کیا جائے۔
-
پزشکیان کا رہبر انقلاب سے دو گھنٹے طویل ملاقات کا احوال اور قومی اتحاد پر زور
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کی حالیہ ملاقات رہبر انقلاب کے ساتھ تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے تک ایک نہایت دوستانہ اور اعتماد پر مبنی ماحول میں ہوئی جس میں مختلف ملکی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
-
جنگی حالات میں عوامی خدمت قومی اعزاز:ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حالیہ بیانات میں کہا ہے کہ جنگی حالات میں عوام کی بلا تعطل خدمت انجام دینا ایک قومی اعزاز ہے۔ انہوں نے اہم سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے قومی استحکام اور عوامی خدمات کے تسلسل پر زور دیا۔
-
میں ہمیشہ ایران کے لیے جان قربان کرنے کو تیار رہا ہوں:ایرانی صدر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایران کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
-
امریکا اور صیہونی حکومت کے حملوں کا فوری طور پر رک جانا اورجارحیت کی عدم تکرار کی ضمانت، جنگ ختم ہونے کا لازمہ ہے
صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت ، علاقے اور دنیا پر اس جنگ کے اثرات اور باہمی روابط کا جائزہ لیا ہے۔
-
ایران عالمی طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں،ایران کبھی بھی ان کے سامنے نہیں جھکے گا۔
-
ایران کے خلاف دہشت گردی میں امریکہ اور صہیونی حکومت دونوں ملوث تھے: صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے عراقی وزیر خارجہ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے گذشتہ ہفتے ایران ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہرین کی صفوں میں اپنے دہشت گرد بھیجے۔
-
انقلاب،رہبر انقلاب اسلامی اور حکومت کی حمایت میں عوامی مارچ نے ایران کے حالات کی حقیقت کو آشکار کر دیا:پوتین
صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادی میر پوتین نے جمعے کی شام ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی صورتحال، خاص طور سے ایران کے حالیہ واقعات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
-
اگر امریکہ اور صہیونی حکومت نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
-
تصویری رپورٹ| تہران میں امام خمینی عالمی ایوارڈکی اختتامی تقریب کا انعقاد
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی عالمی ایوارڈ کی تقریب ۱۷ دسمبر ۲۰۲۶ کو تہران میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ،امام خمینی کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے شرکت کی۔
-
ایران روس تزویراتی تعاون؛
ایران - روس معاہدہ کے نفاذ کے لئے بہت پُرعزم ہیں، صدر پزشکیان + تصویر
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات میں، ایران - روس جامع اسٹراٹیجک تعاون معاہدے پر عمل درآمد کے لئے اپنے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاہدے کو، جس پر دستخط کر چکے ہیں، نافذ اور عملی جامہ پہنانے کے لئے پرعزم ہیں اور ہماری توقع ہے کہ روسی فریق بھی باہمی معاہدوں کے عمل درآمد کے عمل کو تیز اور حتمی شکل دے گا۔
-
ایران روس جامع تزویراتی شراکت داری معاہدہ؛
ایران - روس تزویراتی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا، روسی وزارت خارجہ
ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹراٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر باضابطہ طور پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا۔
-
نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی برقرار رہی
صدر ایران مسعود پزشکیان کا دورۂ امریکہ اور ان کی تقریر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اہم اور تاریخی موقع ثابت ہوئی، جس میں انہوں نے نہ صرف ایران کے قومی موقف اور عوامی مظلومیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا بلکہ اسرائیل اور امریکہ کی پالیسیوں کو بھی چیلنج کیا۔
-
ایران پر حملہ ڈپلومیسی اور امن کے ساتھ بڑی خیانت تھی
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، جو دنیا کی قدیم ترین متصل تہذیب ہے، ہمیشہ تاریخ کے طوفانوں کے سامنے ڈٹا رہا ہے اور آج بھی اپنے ایمان، قومی اتحاد اور عزمِ محکم کے سہارے جارحیت کے مقابلے میں سر بلند کھڑا ہے۔
-
مسعود پزشکیان نیویارک روانہ ہو گئے، ایرانی قوم کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ سفر اقوام متحدہ میں شرکت کے لیے ہے اور یہ ایک موقع ہے کہ ہم اپنے مؤقف اور نظریات عالمی برادری کے سامنے رکھ سکیں۔
-
12 روزہ جنگ کے شہیدوں کی یاد؛
ملت ایران کی ثابت قدمی 12 روزہ جنگ میں ثابت ہوئی، صدر پزشکیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا: 12 روزہ جنگ میں ملت ایران کی استقامت اور ثابت قدمی نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے وطن کے دفاع میں ان کی استقامت اور ثابت قدمی کا کا ثبوت دیا۔
-
علاقائی تعاون؛
کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی، نہ بنا رہے ہیں، نہ ہی بنائیں گے، پزشکیان
صدر پزشکیان نے روسی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں، ایران کے یورینیم کی افزودگی کے حق کے حوالے سے روسی حکومت کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "ایران اپنے اعتقادی اصولوں اور دفاعی نظریے کی بنیاد پر کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی، نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی کرے گا۔"