اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک طرف مسلسل خطے میں نئی فوجی صلاحیتیں اور سازوسامان بھیج رہا ہے، جبکہ دوسری جانب جنگ روکنے کے دعوے کر رہا ہے۔
قالیباف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی حکام یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے بھی انہی کی طرح کم فہم ہیں، حالانکہ ایران ان کے طرزِ عمل اور پالیسیوں سے بخوبی واقف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی حکمتِ عملی اور حربوں کو اچھی طرح سمجھتا ہے اور اسی بنیاد پر اپنی تیاری کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے اقدامات اس کے دعووں کی تصدیق کریں، نہ کہ ان کی نفی۔
آپ کا تبصرہ