29 جولائی 2026 - 23:12
مآخذ: ابنا
حشد الشعبی پر حملہ خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار،عراقی ایوانِ صدر کا سخت ردِعمل

عراقی ایوانِ صدر نے حشد الشعبی کے مراکز پر ہونے والے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول جارحیت قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراقی ایوانِ صدر نے حشد الشعبی کے مراکز پر ہونے والے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول جارحیت قرار دیا ہے۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کٓہا گیا کہ مختلف علاقوں میں حشد الشعبی کے مراکز کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متعدد اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے، جو عراق کی قومی خودمختاری پر براہِ راست حملہ ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ ملک کے سرکاری سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

یہ ردِعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بدھ کی صبح مبینہ امریکی۔سعودی اتحاد نے بغداد، واسط، نینویٰ، بصرہ، کرکوک، کربلا اور دیالی میں حشد الشعبی کے متعدد سرکاری مراکز پر فضائی حملے کیے۔

حشد الشعبی کے مطابق ان حملوں میں اب تک 20 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فوجی سازوسامان، گاڑیوں اور تنصیبات کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ نقصانات کے مکمل تخمینے کے لیے تحقیقات اور جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha