20 دسمبر 2014 - 19:40
ایران دنیا کی چوتھی بڑی میزائل طاقت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ ایران دنیا کی چوتھی بڑی میزائل طاقت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین دھقان نے نیشنل ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میزائيل ٹکنالوجی کے حامل ملکوں میں قابل قبول پوزیشن پر ہے اور امریکہ، روس، اور چین کے بعد ایران کا نمبر آتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ممکنہ خطروں کے پیش نظر ہم نے اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے میزائلوں کی ٹھیک ھدف پر نشانہ لگانے اور راڈار سے بچنے کی صلاحیت میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین نے دفاعی شعبوں میں کافی ترقی کی ہے اور اہم فوجی ساز وسامان بنانے میں خود کفیل ہوگئے ہیں، جبکہ ہماری مسلح افواج نے متعدد فوجی مشقیں کرکے اپنی توانائيوں اور آمادگي کو جلا بخشی ہے۔ وزیر دفاع جنرل دھقان نے کہاکہ ایران کی میزائل توانائي پر کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

.......

/169