16 مئی 2026 - 03:41
ٹرمپ کا دورہ چین، ایک جائزہ / ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش ناکام

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے جائزوں سے معلوم  ہوتا ہے کہ بیجنگ نہ صرف ایران پر امریکی دباؤ کا حصہ نہیں بنا ہے بلکہ بحری ناکہ بندی اور تائیوان کے مسئلے پر ٹرمپ کو متنبہ بھی کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ کے دورہ امریکہ کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ـ ایران اور تائیوان سے لے کر توانائی کی سلامتی اور جغرافیائی-سیاسی مسابقت تک ـ کئی اہم مسائل پر بیجنگ اور واشنگٹن کے تزویراتی اختلافات بدستور قائم ہیں۔

- شی جن پنگ نے ٹرمپ کی اس تجویز کو مسترد کیا ہے کہ چین ایران سے تیل خریدنا بند کرے اور انھوں نے توانائی کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

- چین نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے کسی بھی فوجی کاروائی کی مخالفت کی ہے اور کشیدگیوں کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

- چین نے ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ سمجھوتے ـ بالخصوص تکنیکی جوہری مسائل میں ـ شراکت کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے، جو ایران کے جوہری مسئلے میں بیجنگ کی فعال کوششوں کی علامت ہو سکتا ہے۔

- چین نے کہا ہے کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کا حق رکھتا ہے۔

- تائیوان بھی مذاکرات کے بنیادی مسائل میں سے ایک تھا؛ چین نے اس سلسلے میں امریکی مداخلت کے حوالے سے دو ٹوک انداز سے خبردار کیا اور اس مسئلے پر چین کی غیر معمولی حساسیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ "مسئلۂ تائیوان کی بدانتظامی جنگ پر منتج ہو سکتی ہے۔"

- شی جن پنگ نے ٹرمپ سے کہا ہے کہ امریکہ "زوال پذیر" ہوچکا ہے، ناظرین سمجھتے ہیں کہ ان کے اس قول کا مطلب یہ ہے کہ "بیجنگ اپنی 'پرامن عروج' نامی حکمت عملی سے دور ہو رہا ہے [اور اب بس پہلی عالمی پوزیشن پر قابض ہونے کے لئے جست لگانے کی پوزیشن میں ہے]۔ اسی بنا پر، ٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن کو اس صورت حال کے لئے، قصوروار قرار دیا ہے۔

کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایران نے ٹرمپ کے دورے سے قبل آبنائے ہرمز کو چینی جہازوں کے لئے کھول دیا اور یہ ایرانی اقدام ٹرمپ کی ایران مخالف اتحاد سازی کی کوششوں کی ناکامی کا باعث ہوگیا ہے۔

نکتہ:

- یقینا ایران اور چین کے درمیان ایک 25 سالہ تزویراتی تعاون کا معاہدہ بھی چینی پالیسیوں میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

- آبنائے ہرمز پر ایران کی حکمرانی سے نہ صرف چینی مفادات کو نقصان نہیں پہنچتا بلکہ یہ امریکی تسلط کے کمزور پڑنے کا سبب بھی ہے؛ اور مغربی ایشیا پر امریکی تسلط کا خاتمہ چینیوں کے لئے بہت زیادہ اہم ہے۔

- چین کی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ ایران سے پورا ہوتا ہے۔

چنانچہ بہت بعید از قیاس ہے کہ چین ایران کے خلاف امریکی اتحاد کا حصہ بننا چاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: رضا دہقانی

ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

ٹرمپ کا دورہ چین، ایک جائزہ / ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش ناکام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha