21 دسمبر 2025 - 15:40
امریکہ چین کی حکمت عملی کی تقلید کرے، بلومبرگ

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنی اقتصادی اور سیاسی طاقت برقرار رکھنے کے لئے چین کی طویل مدتی حکمت عملی سے سیکھنا چاہئے اور اپنی توجہ اندرونی تعمیر نو اور ٹیکنالوجی کی تقویت مرکوز کرنی چاہئے.

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || لومبرگ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اپنی حالت زار اور عالمی کردار پر غور و فکر کا وقت آ گیا ہے. چین نے ایک واضح طویل مدتی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے، اقتصادی اصلاحات کو یک جماعتی حکومت کو مضبوط کرنے اور عالمی اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے استعمال کیا۔ امریکہ کا مسئلہ یہ رہا کہ اس نے چین کے تجربے کو نظریاتی نقطہ نگاہ سے دیکھا نہ کہ حقیقت پسندانہ انداز سے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ چین کے تجربے سے سیکھے اور اپنے اقتصادی نظام اور داخلی بنیادوں کو مضبوط بنائے.

امریکہ چین کی حکمت عملی کی تقلید کرے، بلومبرگ

بلومبرگ کی امریکہ کو تجاویز:

• اندرونی تعمیر نو پر توجہ: امریکہ کو پہلے صنعت کی تعمیر نو، سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری، تعلیمی اصلاحات اور بجٹ کے خسارے کم کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

• بڑے سپنوں کے بجائے عملی معاہدے: امریکہ کے رہنماؤں کو "چین کو جمہوریت میں تبدیل کرنے" کے خواب چھوڑ کر عملی اور لچکدار معاہدوں پر توجہ دینی چاہئے، جیسا کہ ٹرمپ اور شی جِن پِنگ کے درمیان قرار پایا۔

امریکہ چین کی حکمت عملی کی تقلید کرے، بلومبرگ

• ٹیکنالوجی کی مسابقت: امریکہ اور چین کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کا فرق تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ امریکہ کو اپنی تحقیق و ترقی پر سرمایہ کاری بڑھانی چاہئے اور ماہرین کی نقل و حرکت کو محدود کرنے جیسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے، ورنہ وہ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے شعبوں میں اپنی برتری کھو سکتا ہے.

• طویل مدتی کھیل کی حکمت عملی: امریکہ کو چین کی طرح طویل مدتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، مہنگی جنگوں سے بچنا ہوگا اور اپنے وسائل کو اندرونی تعمیر نو کے لئے وقف کرنا ہوگا۔

امریکہ چین کی حکمت عملی کی تقلید کرے، بلومبرگ

بلومبرگ کا اخذ کردہ نتیجہ:

چین کا سبق یہ ہے کہ "اصل کام یہ نہیں ہے کہ چین کو قابو میں لایا جائے، بلکہ یہ ہے کہ امریکہ کی تجدیدی صلاحیت کو بچایا جائے۔" چین کے سیاسی ماڈل کی نقل نہیں، بلکہ اس کی نظم و ضبط پر مبنی حکمت عملی سے سیکھنا، امریکہ کو عالمی طاقت کی حیثیت سے واپس لانے کا بہترین راستہ ہے.

یہ تجزیہ اس وسیع تر بحث کی عکاسی کرتا ہے کہ طاقت کا عالمی توازن تبدیل ہو رہا ہے، جہاں امریکہ اب واحد سپر پاور نہیں رہا بلکہ ایک کثیر القطبی دنیا میں معرض وجود میں آنے والی بڑی طاقتوں میں سے ایک طاقت ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha