بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے، ایران پر محدود حملے کے بارے میں ـ سینٹ کام کے مشورے پر ـ ٹرمپ کی نئی ہرزہ سرائیوں کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لکھا:
چاہے تمہارا حملہ مختصر ہی کیوں نہ ہو، ہم اللہ کے فضل سے دردناک طویل المدت اور وسیع پیمانے پر دردناک حملوں سے جواب دیں گے۔
ہم نے خطے میں تمہارے فوجی اڈوں کا انجام دیکھ لیا؛
تمہارے بحری جہازوں کو بھی دیکھ لیں گے۔
واضح رہے کہ رہبر معظم کے فوجی مشیر جنرل محسن رضائی نے بھی کہا تھا کہ اگر امریکی دشمن سے کوئی غلطی سرزد ہوئی تو ہم ہزاروں امریکی فوجیوں کو قیدی بنائیں گے اور ان کے بحری جہازوں کو ڈبو دیں گے جبکہ فوج کے کمانڈر انچیف جنرل امیر حاتمی نے افواج کو حکم دیا ہے کہ ایران کی قلمرو میں قدم رکھنے والے کسی بھی امریکی فوجی کو زندہ نہ بھاگنے دیا جائے۔
فوج کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایران نے کہا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں ہم انہیں وہ اسلحہ دکھائیں گے جسے دیکھ کر شاید ان کی جان ہی چلی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی

فوج کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی

رہبر انقلاب اسلامی کے فوجی مشیر میجر جنرل محسن رضائی
آپ کا تبصرہ