16 اپریل 2026 - 17:29
دنیا آبنائے ہرمز کی نئی ترتیب کو تسلیم کر رہی ہے

آج دنیا اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھتی ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کا ہے، اطالوی وزیر اعظم / آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے لئے ٹول فیس ادا کریں گے، ٹوٹل کمپنی / ٹرمپ کو سعودیوں کا انتباہ: بحیرہ احمر کشیدگی سے دوچار ہوگآ / کوریا نے بھی ٹول فیس کو "فی الحال عارضی طور پر" قبول کر لیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا - کے مطابق دنیا اس حقیقت کو سمجھنے اور تسلیم کرنے لگی ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کا تھا، ہے اور رہے گا۔ ذیل میں آبنائے ہرمز کی نئی ترتیب (New Hormoz Order) کے حق میں اسی طرح کی کچھ براہ راست اور ضمنی شہادتیں پیش کی جا رہی ہیں:

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا: "آبنائے ہرمز ایرانی سرحدوں کے اندر واقع ہؤا ہے، اور وہ اسے دنیا پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کر رہا ہے؛ یہ ان کا حق ہے اور آج دنیا اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھتی ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کا ہے۔

فرانس کی ٹوٹل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا: "جہازرانی کے لئے ایران کو ٹول فیس کی ادائیگی، آبنائے کی مکمل بندش سے زیادہ قابل قبول آپشن ہے۔"

سعودیہ نے ٹرمپ پر دباؤ بڑھایا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کا محاصرہ اٹھا لے، اور خبردار کیا ہے کہ اس سے بحیرہ احمر اور باب المندب میں کشیدگی بڑھے گی۔

جنوبی کوریا کے جہاز مالکان سوسائٹی نے تعطل کے خاتمے کی عارضی راہ حل کے طور پر آبنائے ہرمز میں ٹول فیس کی ادائیگی کی تجویز دی ہے۔ ادھر جنوبی کوریا نے ایک اعلی اہلکار کو ایران کے ساتھ براہ راہ مذاکرات کا مشن سونپا ہے، تاکہ وہ کوریا کے پھنسے ہوئے 26 جہاز نکالنے کے لئے کوئی راستہ تلاش کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha