بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
پولٹیکو ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا:
- دنیا امریکی بالادستی کے بعد کے دور کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔
- ممکن ہے اس دنیا میں بھی امریکہ ایک بڑی طاقت کے طور پر قائم رہے لیکن مزید اپنی مرضی کسی پر مسلط نہیں کر سکے گا۔
- امریکہ بعدازیں مذاکرات اور تبادلہ خیالات تک محدود ہوجائے گا، [دوسرے اس کی کسی بھی خواست پر انکار کر سکیں گے]۔
- امریکہ نے چالیس دن تک اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر جنگ مسلط کئے رکھی۔
- یہ جنگ صرف ایک فوجی مڈبھیڑ نہيں تھی۔
- یہ جنگ ـ ایک بڑی طاقت کے طور پر ـ امریکہ کی صلاحیتیں جانچنے کے لئے ایک کسوٹی بن گئی۔
- ہؤا یہ کہ وہ تصویر جو اس نے دوسری عالمی جنگ کے بعد "بلا مقابلہ قوت" کے عنوان سے بنا رکھی تھی، ایک پرعزم، تزویراتی گہرائی کے حامل اور طاقتور کھلاڑی کے ساتھ مڈ بھیڑ میں، چکنا چور ہوگئی.
- اس جنگ نے تسدیدی توازن (Balance of deterrence) کو بدل ڈالا۔ اگر کسی وقت امریکی فوجی دھمکیاں امریکی خارجہ پالیسی آگے بڑھانے کا اہم ترین اوزار تھیں، تو اب یہ اوزار سنجیدہ تذبذب سے دوچار ہؤا ہے۔
- ایران کی پالیسی کی مقاومت و استقامت کا پیغام واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ "امریکہ کی بالادستی سابقہ تصورات سے کہیں زیادہ کمزور اور زد پذیر ہے؛ نتیجہ یہ ہؤا کہ جو عمل اس سے قبل نئی طاقتوں کی ظہور پذیری سے شروع ہؤا تھا، اب تیزرفتار ہو گیا ہے اور نیا عالمی نظام ظہور پذیر ہو چکا ہے۔
- یہ نیا عالمی نظام یا نئی عالمی ترتیب (New World Order) دوسروں کو بھی بولنے اور موقف اپنانے کی جرات دیگی، اس نئی ترتیب میں آزاد اور خودمختار ارادوں کو اپنی موجودگی کا اعلان کرنے کا امکان فراہم ہوگا اور طاقت کے ارتکاز کا دور رفتہ رفتہ نیست و نابود ہوجائے گا؛ [یہ وہ چیز ہے جو کوئی چاہے یا نہ چاہے، عملی صورت اپنا چکی ہے: اس کا بانی ایران ہے]۔
۔۔۔۔۔
سوال: امریکہ اس صورت حال سے کیوں دوچار ہؤا؟ کیا امریکی کی طاقت 1980، 1990 اور 2000 کے عشروں سے کم ہوئی ہے، یعنی کیا امریکہ ان برسوں کے مقابلے میں کمزور ہوگیا ہے اور اس کے دفاعی بجٹ میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے اسے یہ خفت اٹھانا پڑی؟ حالانکہ اس کا اس سال کا بجٹ ریکارڈ بجٹ تھا اور ایک ٹریلین (1000) ارب سے 1/2 ٹریلین (1200 ارب) ڈالر تک پہنچا تھا اور کہا جارہا ہے کہ ایران کے ساتھ 40 روزہ جنگ کے دوران اس نے تقریبا ڈیڑھ ٹریلین جنگی اخراجات برداشت کئے ہیں، اور اب دیکھتے ہیں کہ اس جنگ میں وہ ہار گیا اور ایران جیت گیا ہے؟ تو کیا آج کی امریکی خفت اور اس کی عالمی سلطنت کے ڈگمگا جانے کا سبب ایران کی طاقت نہیں ہے جس نے 40 روزہ کانٹے دار مقابلے میں اسے میدان میں شکست دی ہے اور اس کے تمام اثاثے تباہ کردیئے ہیں؟
ایران نئے عالمی نظام یا جدید کثیر قطبی عالمی ترتیب کا بانی ہے۔ دشمن اس کا معترف ہے، دوست کو اس پر فخر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ