اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ بعض فریق بظاہر چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ غیر معینہ مدت تک جاری رہے۔
وینس نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں، جن میں ایران کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان بھی شامل ہے۔
ٹرمپ کے نائب صدر نے، جنہیں ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات سے الگ کردیا گیا ہے، اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایسے ضروری اقدامات طے کرنے ہوں گے جن کے ذریعے ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے حتمی تصفیے اور معاہدے تک پہنچا جاسکے۔
وینس نے مزید کہا کہ ٹرمپ ایران پر فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھا سکتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ اس وقت اسی آپشن پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے امریکی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اب مزید ایسی جنگوں میں داخل نہیں ہوں گے جن کا کوئی اختتام نہ ہو۔
وینس نے مزید کہا: جی ہاں، صدر نے محسوس کیا کہ جوہری پروگرام کو تباہ کرنا ضروری ہے، اور جی ہاں، ایران کا جوہری پروگرام امریکہ کے لیے خطرہ ہے، لیکن ہم اس معاملے کو 10 یا 15 سالہ عہد، بلکہ سچ کہوں تو دو سالہ عہد میں بھی تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔
آپ کا تبصرہ