بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا:
معرکۂ وعدہ صادق 4 کی 84ویں لہر مبارک کوڈنیم "یا خیر الرازقین" سے شروع ہوئی۔ یہ کاروائی سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس اور بحریہ نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ اس کاروائی میں دشمن میزائل شکن سسٹمز کو تباہ کیا گیا۔
اس کاروائی میں سعودی عرب کے الخرج کے علاقے میں امریکی اڈے شہزادہ سلطان ایئربیس کو مائع اور ٹھوس ایندھن کے حامل میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ اس اڈے میں امریکی فضائی ایندھن رسانی کی خدمات سرانجام دینے والے ایئرٹینکرز تعینات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، ان طیاروں میں سے ایک مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور چار دوسرے طیارے Defunct اور ناکارہ ہوگئے۔
اس قابل قدر کاروائی میں کئی عظیم الجثہ ایئرٹینکرز کو ـ جو بیک وقت 90 ٹن ایندھن لے کر فضا میں صہیونی امریکی طیاروں کو ایندھن پہنچاتے ہیں ـ تباہ یا ناکارہ کیا گیا۔
ہمارے مجاہدین جان ہتھیلی پر رکھ کر آبنائے ہرمز کو کامیابی کے ساتھ کنٹرول کر رہے ہیں، خلیج فارس پر مکمل طور پر مسلط ہیں اور اللہ کے فضل سے دشمن کے ٹھکانوں کو بلا ناغہ نشانہ بنا رہے ہیں۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے تل ابیب میں صہیونی فوج کے سب سے بڑے لاجسٹک اڈے اور ٹرانسپورٹیشن کے مرکز کو تباہ کن ڈرونز کا نشانہ بنایا۔ دشمن کے طیارے سے داغے جانے والے ایک کروز میزائل کو مار گرایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ