بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
کویت اور شام میں امریکی مراکز پر حملے
کویت اور شام میں امریکی مراکز میں شدید دھماکوں کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ ایک میزائل نے بحرین میں امریکی باپکو آئل کمپنی کے تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔
شام میں حسکہ کے مقام پر امریکی اڈوں میں زبردست دھماکے ہوئے ہیں۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اڈوں پر بھاری میزائل گرے ہیں۔
فوج میں برطرفیاں سیاسی صفایا ہے، رکن امریکی ایوان نمائندگان
"جیسن کرو": [امریکی وزیر جنگ] پیٹ ہیگستھ لاپروائی کے ساتھ بعض وفادارترین فوجی حکام کو برطرف کر رہا ہے؛ یہ ہمہ جہتی جہت تجربہ کار افراد، جنہیں پیشگی اطلاع کے بغیر برطرف کیا جاتا ہے۔ ہیگستھ کا سیاسی صفایا ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہے۔"
بغداد میں ایران کے حق میں ملین مارچ
ہفتے کے روز شہر بغداد میں کئی ملین عراقی عوام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور دہشت گرد امریکی-صہیونی ریاستوں
کی مذمت کے لئے مظاہرے کئے۔
ان مظاہروں کی کال "سید مقتدیٰ صدر نے دی تھی۔
وعدہ صادق-4 کی 97ویں اور 98ویں لہریں
سپاہ پاسداران کا بیان:
* 97ویں لہر مبارک کوڈنیم "یا قاسم بن الحسن(ع)" کے ساتھ وزارت بجلی کے محنت کشوں کے نام سے، خلیج فارس اور ساحلی عرب ریاستوں میں کئی امریکی-صہیونی اہداف پر بھاری حملوں کے ساتھ انجام پائی، جیسے:
- کویت کے 'محمد الاحمد' کے قریب امریکی کمانڈروں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، کم از کم 25 دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
- جبل علی کینال میں صہیونی بحری جہاز کنگ ڈاؤ اسٹار کو 'قدیر' بحری کروز میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کا گیا۔
* 98 ویں لہر میں مختلف علاقوں میں امریکی-اسرائیلی کمانڈ، آپریشنز، لاجیسٹکس کے مراکز نیز فوجی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا، جیسے:
ـ اسرائیلی ریاست سے وابستہ SDN7 کنٹینر بردار جہاز۔
- تل ابیب کے شمال اور جنوب میں اسٹراٹیجک مراکز، حیفا کی تنصیبات، بئر السبع میں کیمیکلز کے مجموعوں، 'بتاح تکفا' میں طفل کُش فوج کے بنکرز اور بیرکس۔
- امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر بردار جہاز LHA‑7 amphibious جہاز، جس پر 5000 ملاح سوار تھے (اس جہاز کو بحر ہند میں جنوب مشرق کی طرف پسپا ہونا پڑا)۔
- امارات اور اسرائیل کی مشترکہ ڈرون فیکٹری
- کویت کے 'علی السالم' میں کئی طیارے اور ہیلی کاپٹر۔
سپاہ انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ دہشت گردانہ حملے میں شہید
سپاہ انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ میجرجنرل پاسدار سید مجید خادمی امریکی-صہیونی دشمن کے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔
ایران کے پٹروکیمیکلز پر دشمن کے حملے
کل ظہر کے وقت امریکی-صہیونی دہشت گردوں نے عسلویہ میں واقع پارس اقتصادی و توانائی زون میں "جم، دماوند اور مبین" پٹروکیمیکلز پر حملے کئے۔ مبین اور دماوند کمپنیاں جو عسلویہ کے پٹروکیمیکلز کو بجلی، پانی اور آکسیجن فراہم کرتی ہیں، امریکی-صہیونی حملے کا اصل ہدف تھیں۔
نیز شیراز پٹروکیمیکل کمپلیکس بھی جارح امریکی-صہیونی دشمن کے حملوں کا نشانہ بنا اور اس کے ایک چھوٹے حصے کو نقصان پہنچا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ