10 اپریل 2026 - 15:10
ایران نے جنگ بندی کے دوران کسی ملک پر حملہ نہیں کیا / ہم حملہ کرتے ہیں تو اس کا اعلان بھی کرتے ہیں، ایران

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا: اگر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کسی ہدف کو نشانہ بنائیں تو پوری شجاعت و دلیری کے ساتھ باضابطہ بیان جاری کرکے اس کا اعلان کرتی ہیں اور جو کچھ ہمارے بیانات میں مندرج نہ ہو، اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

سپاہ پاسداران: حالیہ چند ساعتوں میں کچھ ذرائع نے خلیج فارس کی بعض ریاستوں کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔

اعلان کیا جاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے جنگ بندی کے دوران کسی بھی ملک کی طرف کچھ بھی فائر نہیں کیا ہے۔

اگر یہ خبریں درست ہوں تو یقینا یہ صہونی دشمن یا امریکہ کا کام ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اگر کسی ہدف کو نشانہ بنائیں تو پوری شجاعت و دلیری کے ساتھ باضابطہ بیان جاری کرکے اس کا اعلان کریں گی اور جو کچھ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلانیہ بیانات میں مندرج نہ ہو، اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha