بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، دقیانوسی-چنگیزی علم دشمن، امریکی-صہیونی جارحین نے تہران کی شریف انڈسٹریل یونیورسٹی (ایران کی اہم ترین فنی یونیورسٹی) پر حملہ کیا؛ اس حملے میں سول انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ، سایئنٹفک فیلاسوفی گروپ، نینو اور ماحولیات کے تحقیقی شعبوں، کنورجنٹ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت، الیٹکرک انجنیئرنگ ڈپارمنٹ اور یونیورسٹی کی مسجد کو نقصان پہنچا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی نے اس حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا:
- "اسرائیلی-امریکی جارحوں نے دوسری جامعات پر حملوں کے تسلسل میں، ایران کی MIT (شریف اندسٹریل) یونیورسٹی پر بمباری کی ہے؛
- حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے 1400 سال قبل فرمایا:
'علم حتیٰ اگر ثریا مجمع الکواکب پر ہو تو ایرانی اسے حاصل کرلیں گے۔'
جارحین عنقریب ہماری طاقت دیکھ لیں گے۔"
نکتہ:
ایک مغربی تجزیہ کار نے خوب لکھا ہے کہ "الجبرا ایجاد کرنے والی تہذیب کو ہمبرگر ایجاد کرنے والے ملک کا سامنا ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ