4 اپریل 2026 - 03:12
پینٹاگون میں زلزلہ؛ جرنیلوں کی برطرفی، امریکہ میں اندرونی آشفتہ حالی کا شاخسانہ

امریکی فوج چیف آف اسٹاف 'رینڈی جارج' کے استعفے (باعزت برطرفی) کے بعد، پیٹ ہیگستھ نے ٹریننگ اور ٹرانسفارمیشن کے انچارج 'ڈیوڈ ہوڈن David Hodne' اور پادری کور کے سربراہ 'ولیم گرین جونیئر کو بھی برطرف کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || گھمسان جنگ کے عین موقع پر یہ برطرفیاں پینٹاگون (امریکی وزارت جنگ) کی آشفتہ حالی اور امریکی حکام کے درمیان فکری انتشار کا ثبوت ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق رینڈی جارج کو بعد میں غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر انصاف اور اٹارنی جنرل کو بھی برطرف کر دیا گیا اور این ایس کے سینیئر اہلکاروں کی باری بھی آنے والی ہے۔ مکمل آشفتہ حالی۔۔۔

پینٹاگون میں زلزلہ؛ جرنیلوں کی برطرفی، امریکہ میں اندرونی آشفتہ حالی کا شاخسانہ

امریکیوں کا رد عمل:

سینیٹر 'سینیٹر کرس مورفی' نے ان جرنیلوں کی برطرفی کے پس پردہ عوامل کے بارے میں لکھا:

"ممکن ہے کہ یہ تجربہ کار جرنیل وزیر جنگ سے کہہ رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے لئے اس کے منصوبے ناقابل عمل ہیں بلکہ یہ ہلاک خیز المیے کا باعث بنیں گے۔ لیکن وہ ان تجربہ کار جرنیلوں کو برطرف کرتا ہے۔"

امریکی کانگریس ممبر 'یوجین ونڈمین' نے لکھا:

"یہ کہ اتنے سینیئر اور قابل کمانڈر کو کھڈے لائن لگایا جاتا ہے، صرف اس لئے ہے کہ صدر ایک چاپلوس شخص (Yes man) چاہتا ہے۔ اگر پینٹاگون میں کمانڈ کی کمزوری ہے تو ہیگستھ کو ذمہ دار کو اس کا ذمہ دار ٹہرانا چاہئے۔"

کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ برطرفیاں اس لئے ہیں کہ ٹرمپ اور ہیگستھ ایران پر زمینی جارحیت پر بضد ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha