بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز نیوز ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے خدائے منان پر توکل اور کوڈنیم "یا حسن بن علی علیہ السلام" کے ساتھ آج علی الصبح مغربی ایشیا کے وسیع علاقے میں بڑی کاروائی کا اہتمام کیا گیا۔
اس کاروائی کو لُر قوم کے سورماؤں "سردار بی بی مریم"، "علی مردان خان" اور اس قوم کے تمام غیرت مند جوانمردوں کے نام کیا گیا۔
اس کاروائی میں حاج قاسم، خیبرشکن اور قدر میزائل فائر کئے گئے۔
کویت کے جزیرے 'بوبیان' میں دہشت گرد امریکی فوج کے ہمارس (HIMARS) لانچرز اور ہمارس لانچ کرنے والے امریکیوں کے بیرک، بحرین کے شمال میں پیٹریاٹ دفاعی سسٹم، امارات کے سل بانہ (Sil Baneh) کے علاقے میں کمانڈروں اور ٹرینرز کی ایک میٹنگ اور اوریکل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی تنصیب کو نشانہ بناکر تباہ کیا گیا۔
بحرین کی خلیفہ بن سلمان بندرگاہ میں لنگر انداز ـ جعلی پرچم لہرانے والے ـ ایک صہیونی جہاز کو تباہ کر دیا گیا۔ اس جہاز کا تجارتی نام "mcs ishika" تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی علاقوں "بنی براک، پتح کوا، رامات گان، تل ابیب اور کریات شمونہ (قریات شمعونہ)" میں غاصب فوج اور حکومت کے متعدد ٹھکانوں کو کئی وارہیڈز لے جانے والے سوپر ہیوی 'قدر' بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
دشمنو! یاد رکھو کہ اگر تمہاری شرانگیزیوں میں اضافہ ہؤا تو پورا خطہ تمہارے لئے جہنم بنایا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی شکست کا خواب و سراب، تمہارے لئے ایک ایسی دلدل بن گیا ہے جس میں تم مسلسل دھنسے چلے جاؤگے۔
"وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللهِ العَزِیزِ الحَکِیمِ"
"اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد وَعَجِّل فَرَجَهُم"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ