30 مارچ 2026 - 07:50
وعدہ صادق-4 کی 86ویں لہر، سپاہ پاسداران نے خطے میں امریکی - صہیونی اہداف کو نشانہ بنایا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلان کے مطابق، وعدہ صادق-4 کی 86ویں لہر میں امریکی اور صہیونی دہشت گرد افواج کے فضائی اور ڈرونز کے ڈھانچوں نیز علیحدگی پسند دہشت گردوں کے اڈوں کو بھاری حملوں کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا:

وعدہ صادق-4 کی 86ویں لہر میں سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس اور بحری فورس نے اتوار کی صبح سے "یا الٰہ العالمین" کے کوڈ نیم کے ساتھ کئی مراحل پر مشتمل کاروائی کا آغاز کیا۔

یہ کاروائی لبنان کے المنار اور المیادین چینلز کے نڈر اور نامہ نگاروں "شہید علی شعیب، شہید محمد فتونی اور شہیدہ فاطمہ فتونی"، ارمنی ہم وطنوں اور آٹھ سالہ دفاع مقدس نیز جنگ رمضان کے عیسائی شہیدوں کو پیش کی گئی۔

اس کاروائی کے پہلے مرحلے میں وکٹوریا (عراق)، عریفجان (کویت) اور الخرج (سعودیہ) کے امریکی اڈوں میں دشمن فضائیہ کے ڈھانچوں، ڈرون طیاروں کے ڈھانچوں اور اسلحے کے ذخائر کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اس مرحلے کو جاری رکھتے ہوئے امریکی، صہیونی اور علیحدگی پسند دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکاروں کو آراد، نقب، تل ابیب، اربیل، بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے اڈے اور امارات میں امریکی اڈے الظفرہ میں ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا۔

امریکی اور صہیونی اڈوں سے اٹھنے والے دھوئیں کے ستون اور سینکڑوں ملین ڈآلرز کے امریکی طیاروں کے تباہ شدہ ڈھانچوں نے دشمن کی سینسر کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

اس کاروائی کے ایک مرحلے میں مقبوضہ فلسطین میں واقع بئر السبع کے نئوت حواف انڈسٹریل ٹاؤن میں زبردست دھماکے ہوئے۔ جنوبی فلسطین میں واقع اس علاقے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا اور یہ علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

ایران کی صنعتوں پر امریکی صہیونی حملے کے جواب میں مذکورہ بالا اہداف کے ساتھ ساتھ خطے میں امریکی صنعتوں کو بھی بھاری حملوں کا نشانہ بنا گیا۔

اس کاروائی کے دوران مقبوضہ فلسطین کے صحرائے نقب میں فوجی مراکز، ناردرن کمانڈ ہیڈکوارٹر اور مقبوضہ قدس شریف اور تل ابیب میں صہیونیوں کے سیکورٹی اور جاسوسی مراکز کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور تباہ کن ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا: "صہیونی ریاست کی نابودی ایک ضرورت بھی اور اس کی تباہی کا موقع بھی میسر آیا ہے اور ہم اس تاریخی نقطے پر اس تاریخ موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha